سیاسی انتقام، پرویز الٰہی کا الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق وزیرِ اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمران اتحاد کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ہر ضلع میں چُن چُن کر اُن کے کارکنوں پر سینکڑوں کی تعداد میں مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ لاہور میں جمعہ کو مسلم لیگ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پرویز الہی نے یہ الزام خاص طور پر مسلم لیگ نون پر لگایا اور کہا کہ اس میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی شامل ہے۔ اُن کے مطابق قاف لیگ کے ورکروں کے خلاف دہشت گردی جیسی سنگین دفعات کے علاوہ دیگر مقدمات بھی درج کئے جا رہے ہیں۔ پرویز الہی نے پریس کانفرس میں بارہا نواز شریف اور شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آٹھ سال جدہ کے سرور پیلس میں رہ کر اُنہوں نے محض سرور ہی حاصل کیا ہے۔ اُنہوں نے اس بات کو دہرایا کہ شریف بردران نے جلاوطنی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ہے۔ اُن کے مطابق نون لیگ آئین اور قانون کی باتیں کرتی ہے لیکن شہباز شریف کس قانون کے تحت اسبلی کے ممبر نہ ہونے کے باوجود سرکاری افسران کو اپنے روبرو پیش کروا رہے ہیں اور اُن کے انٹرویو لے رہے ہیں۔ سابق وزیرِ اعلی کے بقول شریف برادران ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے کیونکہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں اور شہباز شریف نادہندہ ہیں اور ججوں کی بحالی سے زیادہ وہ اپنی بحالی کی فکر میں ہیں۔ پرویز الہی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ لوگوں کے مسائل پر توجہ دے لیکن ’پنجاب کی بچہ حکومت روزانہ صبح بارہ سے پندرہ افسران کے تبادلے کا ناشتہ کرتی ہے اور اس کے بغیر اُن کی روٹی نہیں ہضم ہوتی اور اُدھر لوگوں کو نہ تو روٹی ملتی ہے، نہ گیس اور نہ ہی بجلی ملتی ہے۔‘ | اسی بارے میں ’حزب اختلاف میں بیٹھیں گے‘23 February, 2008 | پاکستان قومی اسمبلی: پہلا اجلاس اور بائیکاٹ10 April, 2008 | پاکستان چودھریوں کی ’سیاسی کنبہ پروری‘27 February, 2008 | پاکستان ’ہنگامے زرداری اور شہباز نے کرائے‘02 January, 2008 | پاکستان صدر کو مانتا ہوں نہ گورنر کو: کھوسہ22 April, 2008 | پاکستان ’جان کوخطرہ مگر سکیورٹی میں کمی‘13 April, 2008 | پاکستان ’پی ایم ایل این ذمہ دار ہے‘09 April, 2008 | پاکستان کالعدم تنظیم اور مسلم لیگ کا ساتھ16 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||