’پی ایم ایل این ذمہ دار ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الہی نے مسلم لیگ نون پر الزام لگایا ہے کہ وہ ہی ڈاکٹر شیر افگن نیازی پر حملے کی ذمہ دار ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی نے کہا کہ اس حملے کو ’باقاعدہ مینیج کیاں گیا۔‘ بقول چودھری پرویز الہی ’یہ ان کے اپنے ورکرز ہیں جن کو انہوں نے خود اکسیا ہے اور یہاں بھی جو نون کے وکیل تھے باقاعدہ انہیں اکھٹا کیا گیا، ٹیلیفون کر کے انسٹرکشنز دی گئیں۔ ایسے ہی نہیں ہوا یہ، اسے باقاعدہ مینیج کیا گیا۔‘ پنجاب کے سابق وزیر اعلی نے اس الزام کے حوالے سے مزید کہا کہ پنجاب حکومت پر پاکستان مسلم لیگ نون کا ’آئے بغیر ہی ڈیڑھ ماہ سے قبضہ ہے‘ اور ’انہوں نے چیف سیکرٹری بھی اپنا لگا لیا ہے اور کنٹرول تو ان کا ہو گیا ہے۔‘ تاہم پنجاب انتظامیہ کے کنٹرول کے بارے میں وفاقی مشیر برائے داخلہ امور رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صوبائی انتظامیہ کا کنٹرول نگراں حکومت کے پاس ہے اور صوبائی حکومت کے بننے تک ان ہی کے پاس ہوتی ہے۔ رحمن ملک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پرویز الہی کیونکہ مخالف ہیں وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، ہم رسپیکٹ کرتے ہیں لیکن آن گراؤنڈ سچوئیشن یہ ہے کہ ان ہی کا آئی جی کام کر رہا ہے، ان ہی کے ڈی پی او کام کر رہے ہیں، ان ہی کے لگائے ہوئے ناظم کام کر رہے ہیں۔‘ پنجاب کے نئے چیف سیکریٹری کے بارے میں رحمان ملک نے کہا کہ انہوں نے دو دن پہلے ہی چارج سنبھالا ہے۔ قومی اسمبلی میں اب قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے والے چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ان کی جماعت صورتحال پر غور کرے گی اور بدھ کے روز اس کے بارے میں لائحہ عمل طے کرے گی اور بائکاٹ بھی کر سکتی ہے۔ ادھر ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں جماعت اسلامی اور مسلم لیگ نون کے کارکن ملوث تھے۔ | اسی بارے میں وکلاء کی شیر افگن کے ساتھ بدسلوکی08 April, 2008 | پاکستان سابق وزیراعلیٰ سندھ جوتےکانشانہ07 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||