BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 February, 2008, 19:01 GMT 00:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حزب اختلاف میں بیٹھیں گے‘

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی ٰ
چودھری شجاعت نے اس امکان کو مسترد کیا کہ وہ مرکز میں حکومت بنائیں گے
پاکستان کے صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی حمایت یافتہ جماعت مسلم لیگ (ق) نے کہا ہے کہ وہ حزب اختلاف میں بیٹھیں گے اور نئی حکومت سے ٹکراؤ یا مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی نہیں اپنائیں گے۔

یہ فیصلہ سنیچر کو اسلام آباد میں اپنے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مسلم لیگ (ق) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی اور بعض صوبائی قائدین کے علاوہ نو منتخب اراکین اور انتخابات ہارنے والے امیدواروں نے بھی شرکت کی۔

اس اجلاس کے بعد مسلم لیگ( ق) کے سیکریڑی جنرل مشاہد حسین نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حزب اختلاف میں بیٹھ کر اپنا تعمیری کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ’ وہ ماضی میں حزب اختلاف کی منفی اور محاذ آرائی کی سیاست کے برعکس مصالحت کی سیاست کی بنیاد ڈالیں گے‘۔

مشاہد حسین نے کہا: ’وہ قومی ایجنڈے کی خاطر جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکر آئندہ کی حکومت کی تائید اور امداد کریں گے‘۔

انہوں نے کہا: ’یہ قومی ایجنڈہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، تعلیم، صحت انصاف، عوامی بہبود اور خواتین اور اقلیتیوں حقوق جیسے معاملات کے علاوہ پارلینمنٹ کو تمام فیصلوں کا محور بنانے جیسے معاملات پر مرتکز ہونا چاہیے۔ اس ایجنڈے کا یہ بھی مقصد ہو کہ ایسی خارجہ پالیسی بنائی جائے جس پر قومی اتفاق رائے ہو اور جسے عوام کی تائید حاصل ہو‘۔

اس پالیسی میں ان کے بقول خاص طور پر اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ہمسایہ ممالک اور مغربی ممالک کے ساتھ کس طرح کے تعلقات ہوں اور دشہت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مہم میں ہمارا کیا رویہ ہونا چاہیے۔

مشاہد حسین اور چودھری شجاعت
قومی ایجنڈے کی خاطر جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکر آئندہ کی حکومت کی تائید اور امداد کریں گے
مشاہد حسین

مشاہد حسین کا کہنا تھا:’اس قومی ایجنڈے میں صوبائی خودمختاری کا معاملہ بھی شامل ہو اور ہم صوبوں کی اندرونی خود مختاری کی حمایت اور تائید کریں گے‘۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ’ ہم بلوچستان کیمٹی رپورٹ پر عمل درآمد کرائیں گے جو بلوچستان کے حقوق کے متعلق ہے‘۔

مشاہد حسین کا کہنا تھا: ’وہ جہموریت کو اور مضبوط کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کریں گے اور پاکستان کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا: ’ان کی جماعت بلوچستان میں مخلوط حکومت کی قیادت کرےگی‘۔

دلچسپ بات یہ ہے اس موقع پر سابق حکمران جماعت نے سندھ کے بعض حلقوں میں پیپلز پارٹی پر انتخاب میں دھاندلی کا الزام عائد کیا۔

مشاہد حسین کا کہنا تھا: ’ان سے خاص طور پر مسلم لیگ (ق) کے سندھ کے امیدواروں نے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کی ہے‘۔

اس نیوز کانفرنس میں جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت اور پنچاب کے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی ٰ نے بھی خطاب کیا۔

چوہدری شجاعت نے اس امکان کو مسترد کیا کہ وہ مرکز میں حکومت بنائیں گے یا حکومت میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے ان خبروں کی بھی تردید کی ان کو کہا جارہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں۔

اس اجلاس میں بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام یوسف سمیت بعض نو منتخب اراکین شریک نہیں ہوئے لیکن چودھری شجاعت نے کہا کہ وہ بعض مصروفیات کے باعث شریک نہیں ہوسکے۔ تاہم ان کا یہ کہنا تھا:’ان کا کوئی بھی رکن جماعت نہیں چھوڑ رہا‘۔ ساتھ ہی ان کا یہ کہنا تھا کہ’ اپوزیشن میں مقدار کو نہیں بلکہ معیار کو دیکھا جاتا ہے‘۔

مسلم لیگنون لیگ کی کشش
گجرات کے چودھریوں کے خواب چکنا چور؟
بینظیر سے ’ڈیل‘
چودھری برادران کی مشکلات میں اضافہ
وفاق کے لیے خطراتوفاق کے لیے خطرات
بینظیر بھٹو کے قتل سے سیاسی سمت بدل گئی ہے
اشتہاری مہم
سیاسی جماعتوں کی تلخ اشتہاری مہم
اسی بارے میں
مسلم لیگ (ق) کے اراکین میں کم
22 February, 2008 | پاکستان
پنجاب: مسلم لیگ قاف پر حملے
27 December, 2007 | پاکستان
مسلم لیگ (ق) سندھ میں متحرک
27 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد