شجاعت، رشید، اعجازالحق کی ہار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر (جنرل) پرویز مشرف کےحمایتیوں کو انتخاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور مسلم لیگ قاف کےصدر چوہدری شجاعت حسین، شیخ رشید احمد، اور حامد ناصر چھٹہ ہار گئے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین اپنےگڑھ گجرات سے دو حلقوں سے انتخاب میں حصہ لے رہے تھے اور دونوں حلقوں میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار احمد مختار نے چودھری شجاعت حسین کو شکست دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ قاف کے وزارت عظمیٰ کےامیدوار چودھری پرویز الہیٰ بہاولپور اور چکوال سے ہار گئے ہیں لیکن اٹک سے قومی اسمبلی کی نشت پر کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔چوہدری پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی کو لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا پڑا ہے۔ چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین گجرات سے قومی اسمبلی سے جیت گئے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ آفتاب خان شیر پاؤ حلقہ این اے آٹھ سے کامیاب رہے ہیں۔ مخدوم فیصل صالح حیات نےجھنگ سے پیپلز پارٹی کی عابدہ حسین کو بڑے واضح فرق سے ہرا دیا ہے۔ سرحد میں عوامی نیشنل پارٹی نےعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کے صدر اسفند یار خان کامیاب رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی، راجہ پرویز اشرف کامیاب ہوئے ہیں لیکن پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے چودھری نثار علی، ایاز امیر اور خواجہ محمد آصف کامیاب رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ قاف کے لیڈر اور ہمایوں اختر خان، وزیر قانون وصی ظفر، اویس خان لغاری ہار چکے ہیں۔ شیخ رشید احمد جو 1985 سے راولپنڈی سے ہمیشہ جتتے رہے ہیں، دونوں حلقوں سے پاکستان مسلم لیگ نواز کےامیدواروں جاوید ہاشمی اور حنیف عباسی سے شکست سے دوچار ہو چکے ہیں۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلی میاں منظور وٹو آزاد امیدوار کی حثیت سے کامیاب رہے ہیں۔ جاوید ہاشمی تین حلقوں سے انتخاب میں حصہ لے رہے تھے۔دو حلقوں میں کامیاب رہے لیکن ایک حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شاہ محمود قریشی کے ہاتھوں ہار گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے سپیکر چوہدری امیر حسین سیالکوٹ سے ہار گئے ہیں اور ان کی مدمقابل فردوس عاشق جیت گئی ہیں۔فردوس عاشق پاکستان مسلم لیگ قاف کی حکومت میں پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہی ہیں لیکن آخری دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت حاصل کر لی ہے۔
میانوالی سے تعلق رکھنے ڈاکٹر شیر افگن انتخاب میں ہار رہے ہیں۔ڈاکٹر شیر افگن پچھلےانتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے لیکن بعد میں پیپلز پارٹی پیٹریاٹ نامی پارٹی میں شامل ہو کر حکومت کا حصہ بنے۔ متحدہ مجلس عمل کے لیڈر مولانا فضل الرحمن کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیپلز پارٹی کےہاتھوں شکست ہوئی لیکن مولانا بنوں سے کامیاب رہے ہیں۔ گوجرانولہ سے پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما حامد ناصر چھٹہ ہار چکے ہیں۔پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے راؤ سکندر اقبال بھی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے اہم رہنما سید مظفر حسین شاہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر اپنے آبائی حلقے سے ہار گئے ہیں۔ مظفر حسین شاہ سابق وزیر اعلی سندھ اور دوبار سپیکر سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں سے موصول ہونے والے غیرسرکاری نتائج کے مطابق اندرون سندھ کے زیادہ تر حلقوں میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مسلم لیگ قاف اور مسلم لیگ فنکشنل کے امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔ | اسی بارے میں کراچی: مجموعی پولنگ پر امن رہی 18 February, 2008 | الیکشن 2008 اکثریت کس کی: مشرف کی پیشگوئی18 February, 2008 | الیکشن 2008 سرحد: مجلس عمل کی پوزیشن خراب 18 February, 2008 | الیکشن 2008 انتہائی خوف کی فضا میں پولنگ جاری18 February, 2008 | الیکشن 2008 ممکنہ اتحاد بنانے کا عمل شروع 18 February, 2008 | الیکشن 2008 شیخ رشید دونوں حلقوں سے ہار گئے18 February, 2008 | الیکشن 2008 ابتدائی نتائج تیر اور آزاد کی کامیابی18 February, 2008 | الیکشن 2008 | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||