BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: 18 February, 2008 - Published 19:55 GMT
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیخ رشید دونوں حلقوں سے ہار گئے

پنڈی الیکشن
راولپنڈی اور اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
راولپنڈی سے پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شیخ رشید احمد حلقہ این اے پچپن اور چھپن سے ہار گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں حلقہ این اے اڑتالیس اور اننچاس میں مسلم لیگ (ن) کی برتری ابھی تک برقرار ہے اور مسلم لیگ (ق) کو تاحال قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہیں ملی۔ حلقہ این اے ترپن اور چون سے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برتری لیے ہوئے ہیں۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

سینٹرل پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ نواز اکثریت حاصل کر رہی ہے جبکہ پانچ سال تک برسراقتدار رہنے والی مسلم لیگ قائداعظم گروپ کے امیدوار ان انتخابات میں بری طرح ناکام ہو رہے ہیں۔

حلقہ این اے ایک سو گیارہ میں پیپلز پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے غیرسرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر چودھری امیر حسین کو شکست کا سامنا ہے جبکہ حلقہ این اے ایک سو بارہ جہاں سے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم گروپ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین انتخابات میں حصہ لے رہے تھے، انہیں مسلم لیگ (ن) کے رانا عبدالستار نے بیس ہزار کے قریب ووٹوں سے شکست دی ہے۔

مسلم لیگ قائداعظم گروپ کو ایک اور دھچکا لگا جب وزیرآباد سے قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری حامد ناصر چٹھہ کو مسلم لیگ (ن) کے جسٹس (ر) افتخار چیمہ نے شکست دی۔

حلقہ این اے ایک سو تیرہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مرتضٰے امین نے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار اور سابق وزیر مملکت برائے دفاع اسجد ملہی کو شکست دی۔ سیالکوٹ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے مسلم لیگ (ق) کے میاں ریاض کو شکست دی۔

اب تک کے نتائج کے مطابق گوجرانوالہ شہر کی قومی اسمبلی کی دو سیٹوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عثمان ابراہیم اور خرم دستگیر کامیاب ہو رہے ہیں جبکہ کامونکی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا نذیر احمد نے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر رانا شمشاد کو شکست دی۔

واضح رہے کہ رانا نذیر احمد نے پہلے مسلم لیگ (ق) کی ٹکٹ حاصل کی تھی لیکن جب نواز شریف واپس آئے تو انہوں نے مسلم لیگ (ق) کو یہ ٹکٹ واپس کرکے مسلم لیگ (ن) سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ حاصل کیا۔

اسی بارے میں
پنجاب: کم ووٹر، آٹھ ہلاک
18 February, 2008 | الیکشن 2008
ممکنہ اتحاد بنانے کا عمل شروع
18 February, 2008 | الیکشن 2008
فائرنگ میں ایک ہلاک دو زخمی
18 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد