’ہنگامے زرداری اور شہباز نے کرائے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ قاف پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اعلیْ چودھری پرویز الٰہی نے بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران لوٹ مار کی براہ راست ذمہ داری آصف علی زرداری اور شہباز شریف پر عائد کی ہے۔ بدھ کو یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں پنجاب سے پارٹی کے امیدواروں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے اعلان کیا کہ پنجاب سے مسلم لیگ قاف کے امیدوار تین جنوری سے دوبارہ اپنی انتخابی مہم شروع کریں گے۔ انہوں نےکہا کہ سندھ میں مسلم لیگ کے امیدواروں اور پنجاب کے آباد کاروں سے زیادتی اور لوٹ مار آصف زرداری کی منصوبہ بندی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف زرداری کا اقتدار میں ہوتے ہوئے بینکوں کو لُوٹنا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اب اقتدار کے بغیر لوٹ مار کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کا کردار سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ قاف کے انتخابی دفاتر کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایما پر جلایا گیا ہے۔ان کے بقول شہباز شریف اس کارروائی کے لیے ٹیلی فون پر ہدایات جاری کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں املاک کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے ان کے پاس کوائف موجود ہیں اور شہباز شریف سے ان املاک کو نقصان پہنچانے کا حساب لیا جائےگا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ہنگامہ آرائی کے متاثرین کی دادرسی کے لیے مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں ایک سیل قائم کردیا گیا ہے جو متاثرین کے کوائف اکٹھے کرکے ان کی دادرسی کرے گا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب سے مسلم لیگ قاف کے امیدوار تین جنوری سے دوبارہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ ان کے بقول مسلم لیگ قاف کے امیدوار نئے نعرے کے ساتھ عوام میں جائیں گے کہ ’عوام کو قائد اعظم کا پاکستان چاہیے یا زرادری کا۔‘ انہوں نے قومی حکومت کی قیام کی تجویز کومسترد کردیا اور کہا کہ وہ قومی حکومت کی تجویز کے خلاف ہے اور انتخابات میں جانا چاہتے ہیں۔ان کے بقول پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز کے پاس امیدوار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف مسلم لیگ کے نام کو بدنام کر رہے ہیں اور اب نواز شریف زرداری گروپ کا حصہ بن چکے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ قاف کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی وصیت کا انکشاف ان کی ہلاکت کے بعد کیوں کیا گیا ۔ ان کے بقول بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں اپنے نام کے ساتھ زرداری استعمال نہیں کیا لیکن آصف زرداری کو کیسے جانیشن مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی چھان بین ہونی چاہئے کہ وصیت پر دستخط اصلی ہیں یا نقلی ۔ان کا کہنا ہے کہ وصیت کو میڈیا کے سامنے کیوں نہیں لایا گیا۔ |
اسی بارے میں بائیکاٹ پر قائم ہیں: اے پی ڈی ایم01 January, 2008 | پاکستان ’مختصر التواء میں حرج نہیں‘01 January, 2008 | پاکستان بینظیر انتخابی دھاندلی پر رپورٹ دینے والی تھیں: امریکی میڈیا01 January, 2008 | پاکستان الیکشن ملتوی ہونے کا امکان 01 January, 2008 | پاکستان پرتشدد احتجاج میں کمی30 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||