شہباز ہی وزیراعلیٰ ہونگے: نواز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ مرکز میں وزارتیں نہ لینے اور پنجاب میں حکومت بنانے کے فیصلے پر قائم ہیں اور پنجاب کے وزیراعلیٰ ان کے بھائی شہباز شریف ہی بنیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جب تک میاں شہباز شریف رکن اسمبلی منتخب ہوں اس وقت تک عبوری وقت کے لیے ان کی جماعت کا کوئی اور شخص وزیراعلیٰ بنے گا۔ اسلام آباد کے فرنٹیئر ہاؤس میں صحافیوں کے ایک گروپ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں شراکت اور حکومت سازی کے لیے ان کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے حتمی بات چیت اتوار کو مری میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو یہ تاثر دے رہی ہے کہ اٹھارہ فروری کے انتخابات کا عوامی مینڈیٹ تقسیم شدہ ہے، وہ درست نہیں۔ ان کے مطابق اگر قوم کا مینڈیٹ تقسیم شدہ مان بھی لیا جائے تو بھی وہ صدر مشرف کے خلاف ہے جوکہ صدر صدق دل سے قبول نہیں کر رہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی قیادت احسن انداز میں فیصلے کر رہی ہے لیکن ایوان صدر کے رویے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ ان کے بقول حکومت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے جس سے انہیں حکومت کی نیت ٹھیک نہیں لگ رہی اور انہیں کسی سازش کی بو آرہی ہے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ آصف علی زرداری نے تو کہا تھا کہ دو تین میں اجلاس بلایا جائے لیکن وہ کہتے ہیں کہ فوری بلایا جائے۔ حامد ناصر چٹھہ اور آصف علی زرداری کی ملاقاتوں کے بارے میں سوال پر کہا کہ جو کچھ بھی ہو لیکن انہیں (مسلم لیگ نواز) کنارے نہیں لگایا جاسکتا۔ فوج کے سیاست سے دور رہنے کے بارے میں آرمی چیف کے بیان کا انہوں نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے۔انہوں نے صدر پرویز مشرف پر الزام لگایا کہ انہوں نے ملک کو سوائے فاقوں، ڈاکوں، اندھیروں اور بم دھماکوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ |
اسی بارے میں ’ امریکہ کی خاطر مروایا جا رہا ہے‘ 02 March, 2008 | پاکستان صدر کے استعفے کا مطالبہ25 February, 2008 | پاکستان نواز لیگ: امیدوار سمیت چارہلاک17 February, 2008 | پاکستان عدلیہ کی بحالی: نواز لیگ کا حلف07 February, 2008 | پاکستان دھاندلی ہوئی تو ملک گیر تحریک17 February, 2008 | پاکستان ایمرجنسی کا خاتمہ نہیں ہوا: نواز01 February, 2008 | پاکستان الیکشن 8 جنوری کوہوں: شریف31 December, 2007 | پاکستان ’پرویز الہیٰ، آج بھی عملاً وزیرِ اعلٰی‘14 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||