BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 January, 2008, 16:53 GMT 21:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پرویز الہیٰ، آج بھی عملاً وزیرِ اعلٰی‘

نواز شریف
’پرویز الہیٰ کی تشہیری مہم کے لیے ایک کروڑ ہینڈ بل سرکاری سکولوں میں تقسیم کیے گئے ہیں‘
مسلم لیگ نواز نے سابق وزیراعلیْ اور مسلم لیگ قاف کے صوبائی صدر چودھری پرویزالہیٰ کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ کا الزام ہے کہ ان کی تشہیری مہم کے لیے ایک کروڑ ہینڈ بل سرکاری سکولوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ نواز کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کی انتخابی مہم میں بے ضابطگیوں کے ثبوت اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ ریفرنس میں نگران حکومت اور محکمہ کو تعلیم کو بھی فریق بنایا جائے گا۔

حکومت پنجاب کی طرف سے مبینہ طور پر ایک کروڑ کی تعداد میں ہینڈ بل سرکاری سکول میں تقسیم کرائے جارہے ہیں جس پر چودھری پرویز الہیٰ کی تصویر، ان کے دستخط اور حکومت پنجاب کا لوگو موجود ہے۔ہینڈ بل میں پرویز الہیٰ کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے پالیسیوں اور اقدامات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

ہینڈ بل میں طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت نے کم شرح خواندگی والے پندرہ اضلاع میں عام طالبات کو دو سو روپے ماہوار وظیفہ دیا ہے۔ ہینڈ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’مسلم لیگ کی حکومت نے پنجاب کی ترقی وخوشحالی کے لیے ریکارڈ ساز کام کیے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔دعا کیجئے کہ آئندہ انتخابات کے بعد بھی آپ کی حکومت عوام کے شانہ بشانہ ہو‘۔

مسلم لیگ نواز پنجاب کی صدر سردار ذوالفقار کھوسہ، سرحد کے صدر پیر صابر شاہ، بلوچستان کے صدر سردار یعقوب خان ناصر اور سندھ کی صدر سردار مہتاب احمد خان عباسی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ نگران حکومت درحقیقت قاف لیگ کا تسلسل اور ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

ان کے بقول پرویز الہیٰ آج بھی ڈّیفکیٹو وزیر اعلیٰ کے طور پر قومی خرانے اور حکومتی مشینری کا انتخابی مہم کے لیے بے دریغ استعمال کررہے ہیں۔

مسلم لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انتخابی قوانین کے تحت قومی اسمبلی کا کوئی بھی امیدوار پندرہ لاکھ اور صوبائی اسمبلی کا امیدوار دس لاکھ سے زیادہ اخراجات نہیں کرسکتا۔ان کے بقول ایک کرورڑ ہینڈ بلز کی چھپائی کی رقم پندرہ لاکھ سے یقینا زیادہ ہے جو انتخابی قوانین کے خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سکول میں ہینڈ بل کی تقسیم کا اقدام پرویز الہیٰ اور نگران حکومت کی طرف سے پری پول رگنگ کے زمرے آتا ہے۔

نواز شریفنواز شریف کی واپسی
ڈیل نہیں تو رویوں میں تبدیلی کیسے آئی؟
استقبال کی تیاریاںاستقبال کی تیاریاں
نواز شریف کی واپسی پر کارکنوں کا جوش
نواز شریف کی واپسینواز شریف کی واپسی
نواز شریف کے استقبالیہ جلوس کی جھلکیاں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد