BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 February, 2008, 12:00 GMT 17:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الیکشن 08، چوبیس خواتین کامیاب

تہمینہ دولتانہ
تہمینہ دولتانہ وہاڑی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں
سنہ 2008 کے انتخابات میں پاکستان میں قومی اسمبلی کی پندرہ عام نشستوں پر خواتین امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ گزشتہ انتخابات میں یہ تعداد بارہ تھی۔

اس کے علاوہ تین صوبائی اسمبلیوں کی نو عام نشستوں پر بھی خواتین امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صرف صوبہ سرحد کی کسی عام نشست پر کوئی بھی خاتون امیدوار کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔

پورے ملک میں قومی اسمبلی کی ساٹھ عام نشستوں کے لیے سڑسٹھ خواتین امیدوار تھیں اور کامیاب ہونے والی بارہ خواتین کا تعلق پنجاب اور چار کا سندھ سے ہے۔

قومی اسمبلی کے لیے پنجاب سے کامیاب ہونے والی خواتین میں پاکستان پیپلز پارٹی کی راحیلہ پروین، ڈاکٹر فردوس اعوان، ثمینہ گھرکی، عاصمہ دولتانہ، حنا ربانی کھر، مسلم لیگ نواز کی سائرہ افضل تارڑ، سمیرا ناز، تہمینہ دولتانہ، شامل ہیں، مسلم لیگ ق کی سمیرا ملک، غلام بی بی بھروانہ، فرخندہ امجد وڑائچ نے بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔

سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، شمشاد بچانی اور متحدہ قومی موومنٹ کی خوش بخت شجاعت کامیاب ہوئی ہیں۔

مسلم لیگ ق کی سمیرا ملک بھی کامیاب ہوئی ہیں

قومی اسمبلی کی عام نشستوں پر شکست کھانے والی خواتین میں سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، سیدہ عابدہ حسین اور پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چئرپرسن غنویٰ بھٹو بھی شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی سات عام نشستوں پر جن خواتین نے کامیابی حاصل کی ہے ان میں شہزادی عمر زادی ٹوانہ، نیلم جبار، نادیہ راحیل، روبینہ شاہین، نغمہ مشتاق اور مسز عمر فاروق شامل ہیں، جن میں سے چار کا تعلق نواز لیگ سے ہے جبکہ ایک پاکستان پیپلز پارٹی اور ایک مسلم لیگ ق سے تعلق رکھتی ہیں۔

سندھ اسمبلی کی ایک عام نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سسی پلیجو کامیاب ہوئی ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست پر نسرین کھیتران نے کامیابی حاصل کی ہے، جن کا تعلق مسلم لیگ ق سے ہے۔

عام انتخابات کے بعد اب قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص ساٹھ نشستیں اور اقلیتوں کی دس نشستیں سیاسی جماعتوں میں اکثریت کی بنیاد پر تقسیم کی جائیں گی۔

سسی پلیجوپانچ خواتین کامیاب
سندھ:خاتون امیدواروں میں سے پانچ کی جیت
جمہوریت کی جیت
نتائج کے بعد ملک بھر میں جشن کا سماں
’ایک پرچی کی مار‘’ایک پرچی کی مار‘
عوام کو جاہل، ان پڑھ سمجھنے کی سزا؟
عوام کا جواب
نہ مشرف نہ مُلا اور نہ مسلم لیگ (ق)
پی پی پی اور پی ایم ایل ایناسمبلی کے نئے چہرے
سیاسی خاندان: کون کس کا کیا لگتا ہے
نواز شریفجوڑ توڑ کا آغاز؟
ق لیگ ارکان کو نواز شریف کی دعوت
اسی بارے میں
مشرف مخالف جماعتوں کی جیت
19 February, 2008 | الیکشن 2008
مشرف مستعفی ہو جائیں: زرداری
19 February, 2008 | الیکشن 2008
نئی اسمبلی کے نئے چہرے
19 February, 2008 | الیکشن 2008
عدلیہ بحال ہوگی: نواز شریف
19 February, 2008 | الیکشن 2008
بلوچستان: پیپلز پارٹی کی سبقت
19 February, 2008 | الیکشن 2008
ممکنہ اتحاد بنانے کا عمل شروع
18 February, 2008 | الیکشن 2008
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد