نظر بندیوں کیخلاف وکلاء کااحتجاج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن اور دیگر وکلاء رہنماؤں کودوبارہ نظربند کرنے کے خلاف وکلاء نے اجتحاجی مظاہرہ کیا ہے۔ یہ مظاہرہ بیرسٹر اعتزاز احسن کی رہائشگاہ پانچ زمان پارک کے باہر ہوا جہاں اعتزاز کو نظربند کر کے ان کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ مظاہرہ کرنے والوں میں وکلاء کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کی سابق جج، سول سوسائٹی کے ارکان اور طلباء بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے نظربند وکلاء رہنماؤں اعتزاز احسن، علی احمد کرد اور جسٹس (ر) طارق محمود کی تصاویر کے علاوہ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’اعتزاز کو رہا کرو اور عدلیہ کو بحال کرو‘ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین ’گو مشرف گو، گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو، لےکر رہیں گے آزادی، ہے حق ہمارا آزادی‘ْ کے نعرے لگائے۔ وکلاء نے جسٹس افتخار محمد چودھری اور اعتزاز احسن سمیت دیگر رہنماؤں کی حمایت بھی نعرے لگائے۔ لاہور میں شدید سردی کے باوجود احتجاج میں وکلاء کے اہل خانہ اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نظر بند وکلاء رہنما وکلاؤں کو فوری طور پررہا کیا جائے اور تین نومبر سے پہلی والی عدلیہ کو بحال کیا جائے ۔ مظاہرین نے یہ بھی اعلان کیا کہ نو فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے قومی وکلاء کنونشن میں شرکت کے لیے سول سوسائٹی اور طلبا کا کارواں وکلاء کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔
مظاہرے میں جسٹس افتخار محمد چودھری اور عدلیہ کی بحالی کے بارے میں ایک نظم بھی پڑھی گئی جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ |
اسی بارے میں اعتزاز، طارق محمود پھر نظربند02 February, 2008 | پاکستان پاکستان میں وکلاء کا ’یومِ افتخار‘ 31 January, 2008 | پاکستان پاکستان میں وکلاء کا یومِ افتخار 30 January, 2008 | پاکستان پاکستان میں وکلاء کیلیے ریلیف فنڈ28 January, 2008 | پاکستان وکلاء ریلی، لاٹھی چارج، چھ زخمی24 January, 2008 | پاکستان احتجاجی وکلاء کےمقدمےخارج20 January, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||