معاملہ پارلیمان میں اٹھاؤں گا: لارڈ نذیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر مشرف اپنے چار روزہ دورۂ یورپ کے آخری مرحلے میں پیر کو برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستانیوں کی ایک تنظیم اور پاکستانی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانوی وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان کے صدر کے دورۂ یورپ کے دوران انہیں اکثر احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن لندن میں ہونے والا مظاہرہ صدر مشرف کے اس بیان کے بعد ہو رہا ہے جس نے اب ایک تنازعے کی شکل اختیار کر لی ہے۔ صدر مشرف ہفتے کو ایک پاکستانی صحافی ضیاالدین پر ایک پریس کانفرنس کے دوران برس پڑے تھے۔ اس کے بعد پاکستانی کمیونٹی کی ایک تقریب میں انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ایسے صحافیوں کو روکنے کے لیے ’اگر انہیں دو تین ٹکا دیں تو اچھا ہے۔‘ برطانیہ میں وکلاء کی تنظیموں نے صدر کے اس بیان کو تشدد پر اکسانے کے مترادف بتایا ہے جو برطانوی قانون کے تحت فوجداری مقدمہ ہے۔
برطانیہ کے دارالامرا یعنی ہاؤس آف لارڈز کے لارڈ نذیر احمد نے بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو برطانوی پارلیمان میں اٹھائیں گے اور انہوں اس ضمن میں وزیرِ خارجہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے کیونکہ یہ معاملہ برطانوی حکومت کے لیے سبکی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’برطانیہ میں کوئی بھی تشدد پر اکسانے کی بات کرے تو یہ قانون کے خلاف ہے اور اس پر سزا ہو سکتی ہے۔ لیکن کیونکہ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف ایک ملک کے سربراہ کی حیثیت سے یہاں آئے ہیں اس لیے ان کو ’امیونیٹی‘ مل سکتی ہے۔ لیکن سیاسی لحاظ سے ہماری حکومت کے لیے ایک شرمندگی بن گئی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اس آدمی سے مل رہے ہیں جو ’تشدد کی ترغیب دے رہے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک عجیب سی حالت ہے کہ وزیراعظم کا مہمان ’یہاں پر لڑائی جھگڑے کی دعوتیں دے رہا ہے۔‘ صدر مشرف شام کو لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ |
اسی بارے میں ’انتخابات منصفانہ اور پُرامن ہونگے‘24 January, 2008 | پاکستان مغرب پر جمہوریت کا بھوت سوار ہے: مشرف21 January, 2008 | پاکستان مشرف کا دورۂ یورپ، احتجاج کا سامنا21 January, 2008 | پاکستان انتخابات منصفانہ ہوں: یورپی اتحاد21 January, 2008 | پاکستان مشرف کو تلاش عالمی ہمدردی کی22 January, 2008 | پاکستان پریشانی کی کوئی وجہ نہیں: مشرف18 January, 2008 | پاکستان پاکستان میں آٹا سستا ہے: مشرف14 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||