BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انتخابات منصفانہ اور پُرامن ہونگے‘
صدر پرویز مشرف
انتخابات کامقصد پاکستان کو مستحکم کرنا ہے: صدر مشرف
پاکستان کےصدر پرویز مشرف نے ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا ہے وہ انتخابات کے عمل میں رخنہ ڈالنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے اور یہ کہ اٹھارہ جنوری کے انتخابات ’آزادانہ اور منصفانہ‘ ہوں گے۔

جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد ان کے تین مراحل پر مشتمل منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان کو مستحکم کرنا ہے۔

دنیا کی بڑی بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات سے خطاب میں افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ صدر مشرف نے بھی خطے میں دہشتگردی کے ’ناسور‘ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ صدر مشرف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ کے ’اثرات یورپ کی سڑکوں اورگلیوں میں بھی محسوس کیے جا سکیں گے۔‘

اٹھارہ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں گے۔ بلکہ میں نے اس میں ایک نئے لفظ ’پُرامن‘ کا اضافہ بھی کر دیا ہے۔ہم یقینی بنائیں گے کہ انتخابات پرامن ہوں۔‘

صدر پرویز مشرف ان دنوں چار یورپی ممالک کے دورے پر ہیں جس کے بارے میں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کہہ چکے ہیں کہ یہ ایک ’ورکنگ وزٹ‘ ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے بدھ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ یورپ و دیگر ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے بیشتر تبادلے ورکنگ وزٹ کے طور پر ہوتے ہیں جن کےلئے باضابطہ تحریری دعوت ناموں کی ضرورت نہیں ہوتی۔

صدر مشرفشفافیت کے دعوے
صدر مشرف کے دعوے اور سندھ کا وتایو فقیر
مشرفیورپ سے امیدیں
مسائل کا انبار اور ہمدردی کی تلاش
اے دلِ خوش فہم
جرنیل، حزب اقتدار و حزب مخالف، بدلا کچھ نہ
الیکشن باکسانتخاب پر خدشات
اٹھارہ فروری انتخابات، خدشات برقرار
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد