مشرف کا دورۂ یورپ، احتجاج کا سامنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی صدر پرویز مشرف یورپ کے آٹھ روزہ دورے پر آئے ہیں جہاں برسلز میں انہیں تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کا سامنا رہا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یورپی رہنماؤں سے ملاقاتوں کےدوران صدر پرویز مشرف پاکستان میں جمہوری اصلاحات اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے بارے میں بات کرینگے۔ بیلجیم میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے صدر مشرف نے کہا کہ ان کے اس دورے کا مقصد یورپ میں پاکستان کے بارے میں تاثرات کو بہتر بنانا ہے انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات جمہوری ہوں گے۔ اتوار کے روز برسلز میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے ایک مظاہرے کا انعقاد کیا تھا جہاں وہ پرویز مشرف کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور ان کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔ برسلز کے بعد صدر مشرف برطانیہ ، فرانس اور سوئٹزر لینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم جائیں گے۔ دوبارہ صدر منتخب ہونے اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد بیرن ممالک کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے اور اس دورے کا مقصد خطے اور پاکستان کے حالیہ واقعات کے تناظر میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔ پیر کو صدر مشرف یورپی یونین کے خارجی امور کے نمائندےحاویئر سولانہ اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل جاپ دی ہوپ شیفر سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ مشرف یورپی پارلیمان کے خارجی امور کی کمیٹی سے بھی خطاب کریں گے۔ برسلز میں بی بی سی نامہ نگار اوانا لنگیسکیو کا کہنا ہے کہ صدر مشرف کو آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات ، جمہوری اصلاحات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر سخت سوالوں کا سامنا رہے گا۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہینوں تک چلنے والے عدم استحکام اور تشدد کے واقعات سے صدر مشرف کی ساکھ متاثر ہوئی تھی اور یورپی یونین کے اہلکار مشرف کے اس دورے کو یورپ کو رام کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور اس دورے کے زریعے صدر مشرف یہ دکھانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں کہ وہ اب بھی کنٹرول میں ہیں۔ |
اسی بارے میں مشرف یورپ کے دورے پر20 January, 2008 | پاکستان جیو نشریات کو بحال کرنے کا حکم20 January, 2008 | پاکستان بینظیر قتل: ’ایک نوجوان گرفتار‘20 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||