BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 January, 2008, 12:50 GMT 17:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف یورپ کے دورے پر

صدر مشرف فائل فوٹو
بیرون میں ملک پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانا سب سے بڑی کوشش ہوگی:مشرف
صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ یورپی رہنماؤں سے ملاقات میں عالمی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر کواجاگر کرنے کے علاوہ خطے اور پاکستان کے حالیہ واقعات کے تناظر میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کریں گے۔

اتوار کو چار یورپی ممالک کے نو روزہ دورہ پر روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے کہا کہ بیرون ملک پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانا ان کی سب سے بڑی کوشش ہوگی۔

چکلالہ ایئربیس سے روانگی کے موقع پر صدر کو نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو، سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین، اطلاعات و نشریات کے وزیر سینیٹر نثار اے میمن، بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور دیگر اعلٰی حکام نے الوداع کیا۔

سپیکر چوہدری امیر حسین قائم مقام صدر کے طور پر اس دوران ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

صدر پرویز مشرف دورہ کے دوران بیلجیم، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ جائیں گے۔ دورہ کے پہلے مرحلے میں وہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز پہنچیں گے۔

صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اس دورے کے دوران وہ عالمی موضوعات پر بھی پاکستان کے نکتہ نظر کو اجاگر کرنا چاہتے ہے۔

پاکستان کے بیرون ملک تشخص کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صدر پرویز مشرف نے کہا کہ وہ اپنے دورہ کے دوران اس پہلو کو خاص اہمیت دیں گے، بالخصوص یورپ میں پاکستان کے تشخص کی بہتری پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ پاکستان کے بارے میں درست حقائق پیش کرتے ہوئے غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو سکے۔

ڈیووس میں سالانہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اس اہم عالمی اقتصادی فورم سےخطاب کرنے کی انہیں انفرادی دعوت دی گئی ہے۔

لاحاصل تعاقب
پاکستان کنکشن نہیں نکلا؟ عامر احمد خان
شوکت سلطان’طاقت اور مذاکرات‘
حکمت عملی میں تبدیلی، دہشت گردی میں کمی
لوگ کیا کہتے ہیں؟
’مدارس دہشت گردی کے مراکز نہیں‘
11 / 9 کے بعد 7 / 7
لندن دھماکے: پاکستانی اخبار کیا کہتے ہیں؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد