جیو نشریات کو بحال کرنے کا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے سنیچر کو نجی ٹی وی چینل جیو کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جیو کا سپورٹس چینل ’جیو سپر‘ بھی بحال ہو جائے گا۔ پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیشن اتھارٹی) اتوار کی شام کو کیبل آپریٹرز کو جیو کی نشریات بحال کرنے کا حکم دے رہی ہے۔ اس طرح پیر کی صبح تک نشرتات مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔ جیو اور کئی دوسرے چینلز کو ایمرجنسی لگائے جانے سے چند گھنٹے پہلے تین نومبر کو رات گئے بند کر دیا گیا تھا۔ اسی دن حکومت نے نیا پیمرا ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا اور چار نومبر کو الیکٹرانک میڈیا کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا۔ بارہ نومبر کو کئی دوسرے چینلز کو تو بحال کر دیا گیا لیکن جیو اور اے آر وائی کی کیبل پر پاکستان میں نشریات بند رہیں۔ تاہم دونوں چینلز نے دبئی کے میڈیا سٹی (ڈی ایم سی) سے اپنی بین الاقوامی نشریات جاری رکھیں۔ اس کے بعد 16 دسمبر کو جیو کو دبئی سے بھی بند کر دیا گیا۔ اگرچہ وہاں اس کی کچھ اندرونی وجوہات بتائی گئیں لیکن بظاہر ایسا لگتا تھا کہ یہ بھی پاکستان حکومت کے کہنے پر کیا گیا ہے۔ بعد میں اے آر وائی کو بھی پاکستان میں کیبل پر اجازت دے دی گئی لیکن جیو بہرحال بند رہا۔ اب صدر کے حکم کے بعد اس کو بحال کر دیا جائے گا۔ پاکستان میں جیو کی نشریات کی بحالی کے اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں میں سراہا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں بند چینل اب ’جنتا کی عدالت‘ میں26 November, 2007 | پاکستان دو نجی چینلز کو نشریات کی اجازت15 November, 2007 | پاکستان ’جیو‘ ٹیلی ویژن کی بین الاقوامی نشریات بھی بند ہو رہی ہیں16 November, 2007 | پاکستان نشریات کے بعد اب ڈش بھی بند13 November, 2007 | پاکستان پاکستان میں ٹی وی نشریات غائب 03 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||