BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 November, 2007, 12:51 GMT 17:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو نجی چینلز کو نشریات کی اجازت

 نجی میڈیا چینل
جنرل مشرف نے ملک میں آئین معلطل کرنے کے ساتھ ہی نجی میڈیا چینل پر پابندی عائد کر دی تھی
پاکستان کی الیکڑانک میڈیا ریگولیڑی اتھارٹی ( پیمرا) نے بی بی سی اور سی این این کےعلاوہ دو مقامی نجی نیوز ٹی وی چینلز کی نشریات سے پابندی اٹھا لی ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیڑی اتھارٹی کے ترجمان محمد سلیم نے بتایا ہے کہ دو مقامی نیوز ٹی چینلز’ آج‘ اور’ ڈان نیوز‘ کے علاوہ بی بی سی اور سی این این کی نشریات پر پابندی ختم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مقامی چینلز کی طرف سے اس یقین دہانی کے بعد پابندی اٹھائی گئی کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں گے تاہم دو اور اہم مقامی نجی ٹی وی چینلز جیو اور آے آر وائی کی نشریات پر پابندی برقرار ہے۔

پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے تین نومبر کو ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد پاکستان میں ذرائع ابلاغ کے قوانیں میں ترمیم کر کے کڑی پابندیاں عائد کی گئیں۔

ترمیم شدہ پیمرا آرڈیننس کےمطابق کوئی چینل ایسے پروگرام کو نشر کرنے کا مجاز نہیں ہوگا جس میں صدر، فوج، عدلیہ یا رکن اسمبلی کی تضحیک کا پہلو نکلتا ہو۔

پیمرا ترمیمی آرڈیننس کے مطابق کوئی بھی ٹی وی میزبان یا مہمان کوئی ایسی رائے نہیں دے گا جو نظریہ پاکستان یا ملکی سلامتی کے خلاف ہو۔

صحافیوں نے ان پابندیوں کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج شروع کیا اور ان کا یہ مطالبہ رہا ہے کہ میڈیا پر پابندیاں ختم کی جائیں اور ٹی وی چینلز کی نشریات بحال کی جائیں۔

صحافیوں نےحکومت کےضابطہ اخلاق کوصحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

لیکن اس معاملے پر بعض ٹی وی چینلز کےمالکان اور ان میں کام کرنے والے صحافیوں کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔

صحافیوں کو جہاں حکومت کا تیار کردہ ضابط اخلاق قبول نہیں وہیں وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ذرائع ابلاغ سے متعلق ترمیمی قانون کو واپس لے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے اس کو کال قانون قرار دیا ہے۔

صحافیوں کا کہنا ہے کہ وہ میڈیا پر پابندیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

قاضی فاروقعدالتی بحران
چیف الیکشن کمشنر قاضی فاروق بھی سرگرم
 احتجاجاحتجاج تھما نہیں
ایمرجنسی کے خلاف طلبا، وکلاء سراپا احتجاج
ناہید خانپی پی پی کا مظاہرہ
پارلیمان کے سامنے جیالوں کے نعرے
جسٹس شاہ جہان خان یوسفزئی حکومت کی’ آفرز‘
پی سی او کے تحت حلف اٹھانے پر کئی پیشکشیں
نیو میڈیا’پاک‘ نیو میڈیا
غیرمعمولی حالات میں غیر روایتی ذرائع ابلاغ
لاہور میں احتجاجاحتجاج جاری ہے
احتجاج اور گرفتاریوں کا تیسرا دن
اسی بارے میں
کراچی: ڈش انٹینا ڈی کوڈر ضبط
07 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد