BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 January, 2008, 09:45 GMT 14:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آٹا بحران: آخر کیا چھپانا چاہتے ہیں؟

آٹے کا بحران
فلور ملز سے آنے والا آٹا اول تو دستیاب نہیں اور اگر کہیں ہے تو وہ چکی کے آٹے کی نسبت مہنگا ہے
پاکستان میں آٹے کے بحران کے بارے میں حکومتی موقف اپنی جگہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں اپنے گھر کے لیے آٹا خریدنے اسلام آباد کی ’جی الیون مرکز‘ میں واقع مختلف دکانوں پر گیا جہاں اکثر دکانوں پر آٹا دستیاب نہیں تھا۔

ایک دکان پر پانچ کلو والے چھ تھیلے نظر آئے اور دکاندار نے بتایا کہ یہ چکی کا آٹا ہے۔ ان کے مطابق فلور ملز سے آنے والا آٹا اول تو دستیاب نہیں اور اگر کہیں ہے تو وہ چکی کے آٹے کی نسبت مہنگا ہے۔

انہوں نے چکی والے آٹے کی پانچ پانچ کلو کی دو تھیلیاں دو سو ستر روپے یعنی ستائیس روپے فی کلو گرام کے حساب سے دیں۔ جب دکاندار سے قیمت کم کرنے کو کہا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جناب لے لیں ورنہ کل یہی آٹا تیس روپے میں ملے گا۔

آٹے جیسی بنیادی غذا جو ہر غریب اور امیر کی ضرورت ہے اس کی پاکستان میں شدید قلت ہے۔ اس بارے میں حکمران ہوں یا عوام سب ہی مانتے ہیں کہ آٹے کا بحران مصنوعی ہے۔

بحران کی بنیادی وجہ صارفین کے حقوق کی تنظیموں کے مطابق حکومت کی نا اہلی ہے۔ جبکہ حکومت نے اپنی نا اہلی تو تسلیم نہیں کی لیکن بحران سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ گندم ذخیرہ کرنے اور آٹے کی نقل و حمل کو مانیٹر کریں۔

وزیر خوراک پرنس عیسیٰ جان نے چند روز پہلے بیان دیا تھا کہ اصل میں آٹے کی بحران کی خبروں کے پیش نظر عوام نے آٹا زیادہ خریدنا شروع کیا ہے اس لیے بحران پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے آبائی علاقے سے دو ماہ کا آٹا لائے تھے جو الیکشن کے التویٰ کی وجہ سے کم پڑ گیا ہے اور انہیں اب اسلام آباد سے خریدنا پڑے گا۔

ایک خیال یہ بھی ہے کہ حکومت نے بینظیر بھٹو کے قتل سے توجہ ہٹانے کے لیے جان بوجھ کر آٹے کے بحران کو نظر انداز کیا

صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آٹا خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سستا ہے۔ انہوں نے بھی یہ کہا ہے کہ آٹے کا بحران مصنوعی ہے جو چند روز میں ٹھیک ہوجائے گا۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہیٰ اور نگران حکومت میں شامل بعض وزراء نے ابتدا میں یہ آٹے کے بحران کی ذمہ داری بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد ہونے والی توڑ پھوڑ اور گاڑیوں کو جلانا قرار دیا تھا۔

لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ آٹے کا بحران تو بینظیر کے قتل سے چند ہفتہ پہلے سے جاری ہے اور صدر جنرل پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کے قتل سے کئی روز قبل ایک اجلاس کی صدارت کے دوران ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔

لیکن ان کے حکم پر عمل درآمد ایک ماہ بعد شروع ہوا اور رینجرز نے معاملہ ہاتھ میں لیا۔ یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ رینجرز نے ایک ماہ پہلے کیوں کارروائی شروع نہیں کی؟

آٹے کے بحران کے بارے میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان سمیت حزب مخالف کے کچھ رہنما یہ کہتے رہے ہیں کہ حکومت نے بینظیر بھٹو کے قتل سے توجہ ہٹانے کے لیے جان بوجھ کر اس معاملے کو نظر انداز کیا۔

گندمیہ اناج کہاں گیا؟
ذخیرہ اندوز، سمگلر بحران کے ذمہ دار؟
آٹے کے بحران ذمہ دار کون ہے؟
آٹے کے بحران پر سوال بے شمار، جواب ندارد
آدمی آٹا لے کر جا رہا ہےآٹے کی تلاش میں
کوئٹہ کا یہ حال ہے تو دور افتادہ علاقوں کا کیا؟
آٹا بحرانسندھ میں آٹا غائب
فلوز ملز پر رینجرز تعینات مگر آٹا دستیاب نہیں
معیشتمعیشت اور بحران
’پاکستانی معیشت پر چندگروہوں کا قبضہ‘
کیا آپکو معلوم ہے؟
پاکستان میں آٹا سستا ہے یا صدر کو خبر نہیں
آٹے کا مسئلہ
آٹا دستیاب تو ہے مگر مہنگا بہت ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد