انتخابی دھاندلی، مبصرین سےشکایت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی یونین کے الیکشن مبصرین کی ٹیم کے سربراہ مائیکل گیلے نے کہا ہے کہ انہیں انتخابات کے سلسلے میں ’گھوسٹ‘ یعنی جعلی پولنگ سٹیشن اور جعلی ووٹروں کے بارے میں شکایات ملی ہیں۔ یہ بات انہوں نے مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یورپی یونین کے الیکشن مبصرین پر مشتمل چار رکنی وفد نے میاں نواز شریف سے ان کے رائے ونڈ فارم ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔ یورپی یونین کے مبصرین کے وفد کے سربراہ مائیکل گیلے نے کہا کہ انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سمیت عام لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں جعلی پولنگ سٹیشنوں اور جعلی ووٹروں کی شکایات ملی ہیں۔ بعض لوگوں نے عمومی طور پر اور بعض نے تفصیل سے اس بارے میں بتایا ہے۔ مائیکل گیلے نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں انہوں نے بیلٹ باکسز میں جعلی ووٹ بھرے جانے کے بارے میں بھی سنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کی الیکشن مانیٹرنگ کے طریقہ کار میں یہ دیکھنا بھی شامل ہے کہ انتظامیہ دھاندلی اور دیگر شکایات کے مداوے کے لیے کیا اقدامات کرتی ہے۔ یورپی یونین کے وفد کےسربراہ نے کہا کہ ابھی وہ صرف شکایات اور الزامات سن رہے ہیں اور ان کی جانچ کے مرحلے میں داخل نہیں ہوئے نہ ہی وہ کوئی فیصلہ سنانے کی پوزیشن میں ہیں۔ مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے یورپی یونین کے وفد کا خیر مقدم کیا ہے اور انہیں صدر پرویز مشرف کے دھاندلی کے پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کر رہے ہیں اور جلد انہیں عوام کے سامنے لائیں گے۔ پریس کانفرنس میں شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کےدوران ہی شہباز شریف نے بین الاقوامی مبصرین کو کہاکہ پاکستان میں بلدیاتی ادارے بدستور قائم ہیں اور ناظمین کی مبینہ دھاندلی میں ملوث ہیں۔ شہباز شریف نے ان کی توجہ اپنے اور میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کی جانب بھی دلوائی۔ یورپی یونین کے وفد کے سربراہ مائیکل گیلے نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی ابتدائی رپورٹ انتخابات کے اڑتالیس گھنٹے کے بعد جاری کریں گے جبکہ مکمل رپورٹ الیکشن کے دوماہ بعد جاری کر دی جائے گی۔ |
اسی بارے میں مشرف تمام مسائل کی جڑ ہیں: نواز07 January, 2008 | پاکستان 18 فروری انتخابات پر خدشات برقرار08 January, 2008 | پاکستان ’التوا انتہائی افسوسناک اقدام‘02 January, 2008 | پاکستان ’حکومت ملزم بچاؤ مہم میں مصروف‘ 03 January, 2008 | پاکستان اٹھارہ فروری بہت دور ہے03 January, 2008 | پاکستان بینظیر کی نشست پر انتخاب ملتوی04 January, 2008 | پاکستان بائیکاٹ پر قائم ہیں: اے پی ڈی ایم01 January, 2008 | پاکستان انتخابات: اپوزیشن میں اتفاق رائے کا فقدان08 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||