ہارون رشید بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد |  |
 | | | الیکشن کمشن نے بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد ہونے والے ہنگاموں کو بنیاد پر بنا کر عام انتخابات پہلے ہی ملتوی کر دیئے ہیں |
الیکشن کمیشن نے محترمہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت کی وجہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 لاڑکانہ شکارپور کا انتخاب غیرمعینہ مدت کے لیئے ملتوی کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سرحد اسمبلی کی دو نشستوں پر بھی امیدواروں کی موت کی وجہ سے انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ان میں پی ایف انسٹھ ایک بٹگرام اور پی ایف اکاسی سوات دو شامل ہیں۔ پی ایف انسٹھ ایک بٹگرام میں ایم ایم اے کے سابق صوبائی وزیر الحاج محمد ایاز خان کی موت کی وجہ سے انتخاب ملتوی ہوا ہے جبکہ سوات میں مسلم لیگ (ق) کے امیدوار میاں گل اسفندیار امیرزیب کی ایک دھماکے میں ہلاکت کے بعد انتخابی کمیشن نے یہ اعلان کیا ہے۔ کمیشن کے بیان کے مطابق ان حلقوں کے لیئے نے شیڈول کے اعلان کے بعد تازہ تیاریاں کی جائیں گی۔ تاہم اس بارے میں کمیشن نے کوئی واضع مدت یا وقت نہیں بتایا کہ یہ کب ممکن ہوسکے گا۔ کمیشن نے تاہم وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ باقی رہ جانے والے امیدواروں کے لیے یہ ضروری نہیں ہوگا کہ وہ دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔ |