نو ہزار سے زائد امیدوار میدان میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں آٹھ جنوری کے عام انتخابات کے لیے انتخابی کمیشن نے امیدواروں کی حمتی فہرستیں جاری کر دی ہیں جس کے بعد بیلٹ پیپروں کی چھپائی کا کام شروع ہو جائے گا۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پرتال مکمل ہونے، اپیلوں پر فیصلے اور بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں کی جانب سے کاغذات واپس لینے کے بعد انتخابی کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی ہیں۔ قومی اسمبلی کی تین سو بیالیس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی سات سو اٹھائیس نشستوں کے لیے اب میدان میں نو ہزار سے زائد امیدوار رہ گئے ہیں۔ انتخابی عمل کے آغاز میں ان انتخابات میں تیرہ ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ اوسطً اب ہر نشست کے لیے تقریباً نو امیدوار میدان میں ہیں۔ صوبۂ سندھ میں قومی اسمبلی کی اکسٹھ نشستوں کے لیے چھ سو ستائیس جبکہ صوبائی اسمبلی کی ایک سو انتالیس نشستوں کے لیے چودہ سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ کسی بھی ایک نشست کے لیے سب سے کم امیدوار کراچی میں این اے دو سو پینتالیس کی نشست کے لیے میدان میں ہیں جن کی تعداد صرف تین ہے۔ اسی طرح سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پی ایس ایک سو تین اور ایک سو اٹھارہ پر صرف تین تین امیدوار مد مقابل ہیں۔ اس کے برعکس سندھ میں کسی ایک نشست پر سب سے زیادہ امیدوار جن کی تعداد پچیس ہے سکھر سے این اے ایک سو اٹھانوے سے مقابلے میں ہیں۔ پچیس امیدوار ہی کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس ایک سو چھبیس سے میدان میں ہیں۔ ضلع پشاور سے قومی اسمبلی کی پہلی چار نشستوں کے لیے میدان میں اڑتیس جبکہ سرحد اسمبلی کی گیارہ نشستوں کے لیے ایک سو اٹھارہ امیدوار میدان میں ہیں۔ پنجاب اور بلوچستان میں بھی مختلف نشستوں پر امیدواروں کا تناسب مختلف ہے۔ انتخابی کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپر کی اشاعت کا کام پانچ جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ |
اسی بارے میں کوئٹہ: امیدواروں کے کاغذات واپس14 December, 2007 | پاکستان انتخابات کی صورت میں بار سے چھٹی 13 December, 2007 | پاکستان انتخابات سے دور رہیں: قاضی 12 December, 2007 | پاکستان اعتزاز انتخابات سے دستبردار12 December, 2007 | پاکستان عدم تعاون،انتخابات کا بائیکاٹ10 December, 2007 | پاکستان عام انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل08 December, 2007 | پاکستان انتخابات: اپوزیشن میں اتفاق رائے کا فقدان08 December, 2007 | پاکستان انتخابات:’حصہ لینا نہ لینا برابر ہے‘25 November, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||