گھرخالی کرنے کے نوٹس پرجج کانوٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے لاہور کے ایک جج نے سرکاری رہائش گاہ خالی کروانے کے لیے ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے جاری نوٹیسز پر ازخود کارروائی کرتے ہوئے انہیں توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ رجسٹرار کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر جواب دائر کریں کہ انہوں نے کس کے کہنے پر جج کو گھر خالی کرنے کا نوٹس بھیجا ہے۔ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے عدالت عالیہ کے دو ججوں جسٹس ایم اے شاہد اور جسٹس اعجاز احمد چوھدری کو ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے نوٹیسز جاری کیے تھے کہ وہ دو دسمبر تک سرکاری گھر خالی کر دیں۔ جسٹس ایم اے شاہد نے گھر خالی کرنے کا نوٹس ملنے کے بعد از خود کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ کے روز اپنے گھر کے اندر عدالت لگا دی اور رجسٹرار کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی سی او اور ایمرجنسی کو سپریم کورٹ کالعدم قرار دی چکی ہے لہذا وہ اور پی سی او تحت حلف نہ اٹھانے والے ان کے دیگر ساتھی آج بھی اعلی عدلیہ کے آئینی جج ہیں اور انہیں غیر آئینی طریقے سے زبردستی فرائض ادا کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے عدالت عالیہ لاہور کے دو جج جسٹس ایم اے شاہد اور جسٹس اعجاز احمد چوھدری جی او آر لاہور میں واقع سرکاری گھروں میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں جنہیں گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ عبوری آئینی حکمنامے کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس خواجہ محمد شریف کے مطابق جن ججوں کو گھر خالی کرنے کے لیے نوٹسز دیے گئے ہیں ان کہ پاس ذاتی گھر ہی نہیں ہیں اور نہ ان کے پاس اتنی رقم ہے کہ وہ کرائے کا گھر لے کر اہل خانہ کہ ہمراہ کہیں اور منتقل ہو جائیں۔ انہوں نے یہ بات ستائیس نومبر کو ان سے ملاقات کے لیے آئے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی تھی۔ |
اسی بارے میں انکاری ججوں کے شام و سحر12 November, 2007 | پاکستان اور اب گاڑیاں، ڈرائیور بھی واپس 28 November, 2007 | پاکستان ’آپ جیسے بزرگوں پر فخر ہے‘30 November, 2007 | پاکستان عدلیہ کی بحالی کے لیے تحریک29 November, 2007 | پاکستان مشرف کی حلف برداری، یومِ احتجاج28 November, 2007 | پاکستان جیل میں گزرے ریٹائرڈ جج کے دن28 November, 2007 | پاکستان منیر اے ملک کو رہا کر دیا گیا25 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی: بینچ میں بیٹھنےسے انکار16 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||