پیپلز پارٹی پوسٹر اتارنے پر احتجاج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی پولیس نے شہر میں اٹھارہ اکتوبر کو بے نظیر بھٹو کی آمد سے قبل لگائے گئے پیپلز پارٹی کے جھنڈے، تصاویر اور بینرز اتارنا شروع کردیئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اس اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ کراچی پولیس کے سربراہ اظہر فاروقی نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے بے نظیر بھٹو کی آمد سے قبل پیپلز پارٹی کی مشاورت سے ایک ضابطہ اخلاق طے کیا تھا جس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ دس روز کے بعد پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور بینرز وغیرہ اتار دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی سندھ کی صدارت میں پیر کو ایک اجلاس بھی ہورہا ہے جس میں توقع ہے کہ جھنڈے اور بینرز وغیرہ اتارنے کے سلسلے میں باقاعدہ حکم دیا جائے گا۔ ادھر پیپلز پارٹی سندھ کےصدر سید قائم علی شاہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی کہ محکمہ داخلہ کے ساتھ ایسا کوئی ضابطہ اخلاق طے پایا تھا جس کے تحت بے نظیر بھٹو کی آمد کے دس دن بعد جھنڈے اور بینرز اتارنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق اگر حکومت نے اپنے تئیں بنالیا تو انہیں اس کی کوئی اطلاع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوری اقدار اور بنیادی حقوق کے برعکس ہے اور الیکشن کمیشن کے قواعد کی بھی خلاف ورزی ہے کہ کوئی پارٹی یا حکومت کسی جماعت کے جھنڈے اور بینرز اتارے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح سے اپنی طاقت کا مظاہرہ نہ کرے ’وزیراعلی سندھ کے غیرذمہ دارانہ بیانات بھی آرہے ہیں اور وہ خواہ مخواہ بے نظیر صاحبہ کی مقبولیت سے گھبراکر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جو کہ انہیں نہیں کرنا چاہیں‘۔ |
اسی بارے میں مشرف سے ملاقات طے نہیں: بینظیر28 October, 2007 | پاکستان بینظیر بھٹو سندھ کے دورے پر روانہ27 October, 2007 | پاکستان بینظیر کی والد کے مزار پر حاضری 27 October, 2007 | پاکستان بینظیر آٹھ برس بعد آبائی گھر میں27 October, 2007 | پاکستان لاڑکانہ: وزیراعظم جیسی سکیورٹی26 October, 2007 | پاکستان بینظیر حملہ، مشتبہ افراد کی تصاویر26 October, 2007 | پاکستان بینظیر حملے: تفتیش داخل دفتر؟24 October, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||