مشرف سے ملاقات طے نہیں: بینظیر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق پاکستانی وزیراعظم بینظیر بھٹو نے اتوار کے روز لاڑکانہ شہر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بتایا کہ ابھی ان کی صدر پرویز مشرف سے ملاقات طے نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بینظیر نے کہا کہ وہ جلد ہی پنجاب کا بھی دورہ کرینگی اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماؤں سے اس بارے میں بات چیت کی ہے جو ان کے دورے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ بینظیر بھٹو نے کہا کہ ان کے لاڑکانہ کے دورے کو الیکشن مہم کا آغاز سمجھ لیں اور ’اسے بینظیر اور عوام کے درمیان محبت کا دوبارہ آغاز بھی کہہ سکتے ہیں۔‘ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آمریت اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور اسی لیے انہوں نے جنرل مشرف کے سویلین صدر بننے کی بات کی ہے۔ بینظیر نے بتایا کہ عوام کا جذبہ دیکھ کر غور کررہی ہیں کہ وہ عوامی اجتماعات کی شروعات کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ پی پی پی کے یا سیاسی رہنماؤں کے پروگرام ڈِکٹیٹ کریں۔ پی پی پی کی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے کونے کونے میں جانا چاہتی ہیں مگر حفاظتی انتظامات کی وجہ سے انہیں اپنے دورے خفیہ رکھنے پڑتے ہیں۔ اس سے قبل لاڑکانہ شہر میں بینظیر بھٹو نے پی پی پی کے مختلف رہنماؤں کے گھر جاکر کراچی حملے میں ہلاک ہونے والے ان کے لواحقین کی تعزیت کی۔ وہ ہلاک ہونے والے پارٹی ورکر نظام سمیجو کے گھر بھی تعزیت کے لیے گئیں۔ اگرچہ ان کا پروگرام خفیہ رکھا گیا تھا تاہم لاڑکانہ شہر میں بینظیر کے ساتھ کافی مجمع جمع ہوگیا تھا اور وہ جہاں جہاں جارہی تھیں ہجوم ساتھ ہوتا تھا۔ بینظیر بھٹو نے لاڑکانہ شہر میں پاکستان چوک پر واقع ایک دکان پر پکوڑے کھانے کی خواہش کی جو انہیں دیے گئے۔ انہوں نے پارٹی رہنما ناہید خان کے لاڑکانہ والے گھر پر دوپہر کا کھانا کھایا اور بات چیت کی۔ |
اسی بارے میں غیرملکی ماہرین بلائے جائیں: بینظیر26 October, 2007 | پاکستان ’غیر ملکی ماہرین سے اجتناب کیوں‘26 October, 2007 | پاکستان تحقیقات: غیرملکی ماہرین پر تنازعہ26 October, 2007 | پاکستان بینظیر حملہ، مشتبہ افراد کی تصاویر26 October, 2007 | پاکستان لاڑکانہ: وزیراعظم جیسی سکیورٹی26 October, 2007 | پاکستان ’ہرجانہ ادا کریں اور معافی مانگیں‘26 October, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||