فوجیوں کی بازیابی میں ناکامی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افعانستان سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھا سے سکیورٹی فورسز کے اغواء ہونے والے ڈیڑھ سو سے زائد اہلکاروں کو پانچ روز گزر جانے کے باوجود ابھی تک بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔ محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے تین ذیلی قبائل کے درے جرگہ نے اس سلسلے میں پولیٹکل ایجنٹ اور وانا میں فوجی حکام سے بھی ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجی حکام نے جرگہ ارکان کو یقین دلایا ہے کہ محسود قبیلے کے زیر اثر علاقے میں جن راستوں کو بند کیاگیا تھا وہ پیر سے کھول دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اجتماعی ذمہ داری کے تحت حراست میں لیے گئے افراد کو بھی رہا کر دیا جائےگا۔ ان یقین دہانیوں کے بعد درے محسود قبائل کا جرگہ پیر کو ایک بار پھر پاکستانی طالبان سے ملنے کے لیے لدھا روانہ ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق پیر دوپہر تک ان یقین دہانیوں پر عمل نہیں ہوا ہے۔
حکام کے مطابق طالبان نے سکیورٹی اہلکاروں کی رہائی ان دس افراد کی رہائی سے مشروط کر دی ہے جنہیں ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملوں پھر بلوچستان کے علاقے ژوب سے عبداللہ محسود کے ساتھی ہونے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔ طالبان کے مطابق فوجی اہلکار سراروغہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، جس کے تحت طالبان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فوج کی نقل و حرکت اور محسود علاقہ میں فوجی چوکیوں کو ختم کرنا شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو سکیورٹی فورسز کے ڈیڑھ سو سے زائد اہلکاروں کو پاکستانی طالبان کے بیت اللہ محسود گروپ نے لدھا سے اغواء کر لیا تھا۔ |
اسی بارے میں طالبان کمانڈر پر حملہ، دو ہلاک02 September, 2007 | پاکستان اہلکار بازیاب نہ ہو سکے،جرگہ واپس02 September, 2007 | پاکستان وزیرستان: اہلکار ابھی تک لاپتہ31 August, 2007 | پاکستان ایک سو سے زائد اہلکار ’اغواء‘30 August, 2007 | پاکستان اہلکار یرغمال نہیں ہوئے: فوجی ترجمان30 August, 2007 | پاکستان وزیرستان: انیس مغوی اہلکار رہا28 August, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||