خودکش حملوں کا خطرہ، تھانوں کے گیٹ بند | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس پر ممکنہ خود کش حملوں کے پیشِ نظر جمعرات کو حفاظتی اقدامات غیر معمولی طور پر سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے جس کے بعد کراچی کے بیشتر تھانوں اور پولیس دفاتر کے گیٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔ اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر تھانے آنے والوں کی جامع تلاشی اور مکمل کوائف کے اندراج کے بعد تھانے میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ سندھ پولیس کے سربراہ کی جانب سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو جاری ہونے والے احکامات میں پولیس لائنز، تھانوں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر دفاتر میں ہر قسم کی گاڑیوں کی پارکنگ کو ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ پولیس دفاتر سے مناسب فاصلے پر گاڑیوں کی پارکنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کے وعدے پر بتایا کہ بعض انٹیلی جنس ایجنسیز کی رپورٹ میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دو خود کش حملہ آوروں کے کراچی کے لیے روانہ ہونے کے شواہد ملے ہیں اوران کے ٹارگٹ پولیس اور رینجرز کے دفاتر ہوسکتے ہیں۔
جمعرات کو حفاظتی اقدامات کے انتہائی سخت کیے جانے کے فیصلے کے بعد ہر تھانے نے اپنی اپنی حکمتِ عملی کے تحت اقدامات اُٹھائے۔ بعض تھانوں اور پولیس کے دفاتر میں میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا جبکہ بعض تھانوں میں جسمانی تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔ کراچی کے ایک سو ایک تھانوں کی غیر معمولی سیکورٹی کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ کے کانوائے اور رینجرز کے دفاتر کی بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ کراچی میں دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر تھانوں کے گیٹ بند ہونے کا سلسلہ ایک طویل عر صے بعد دوبارہ شروع ہوا ہے۔ اس سے قبل کراچی آپریشن کے دوراں پولیس اہلکار تھانوں کے گیٹ بند رکھتے تھے۔ سندھ پولیس کے علاوہ پنجاب کی پولیس کو بھی اس ہی طرز کے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ |
اسی بارے میں دو ہفتوں کے دوران آٹھ خود کش حملے18 July, 2007 | پاکستان کوہاٹ: چھاؤنی میں حملہ، پندرہ ہلاک19 July, 2007 | پاکستان ’دھماکہ خود کش حملہ ہوسکتا ہے‘19 July, 2007 | پاکستان ہنگو میں خود کش حملہ، پانچ ہلاک19 July, 2007 | پاکستان فوجی قافلے پر ایک اور حملہ، سترہ ہلاک18 July, 2007 | پاکستان ’حملے حکومتی پالیسی کا ردعمل‘18 July, 2007 | پاکستان ’دھماکے کانشانہ چیف جسٹس تھے‘18 July, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||