لال مسجد کا رنگ تبدیل کردیا جائےگا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد کی لال مسجد حالیہ آپریشن کے بعد جب دوبارہ نمازیوں کے لیے کھولی جائے گی تو اس کا رنگ تبدیل ہو چکا ہو گا۔ حکومت نے لال مسجد کے رنگ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے ایک اجلاس میں کیا ہے۔ حُکام کے مطابق لال مسجد کا صرف رنگ ہی تبدیل نہیں کیا جا رہا بلکہ اس کی دس فٹ اونچی چار دیواری کو گرا کر مسجد کے گرد آہنی جنگلا بھی لگایا جائے گا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سی ڈی اے‘ کے ممبر انجینئرنگ معین الدین کاکا خیل کا کہنا ہے کہ اُنہیں مسجد کی دوبارہ تزئین و آرائش کا کام سونپا گیا ہے اور اس سلسلے میں مخلتف رنگ زیر غور ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ کون سا رنگ ہوگا لیکن اُن میں لال رنگ شامل نہیں ہے۔ جب معین الدین سے پوچھا گیا کہ کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے کہ لال مسجد کا سرخ رنگ ختم کیا جا رہا ہے تو اُن کا کہنا تھا:’اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ یہ مسجد جب دوبارہ کُھلے تو زیادہ خوبصورت اور اچھی لگے‘۔ مسجد کی چاردیواری کو نیچا کرنے کے بارے میں معین الدین کا کہنا تھا: سی ڈی اے کے مطابق مسجد کی تزئین و آرائش پر تقریباً ایک کروڑ خرچ ہوں گے اور یہ کام یکم اگست تک مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ مسجد کو کب نمازیوں کے لیے کھولا جائے۔ تاہم ایم ایم اے نے ایک کال دے رکھی ہے کہ کل بیس جون، جمعہ کے دن لال مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ لال مسجد سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم سیف الرحمن کا جو آپریشن کے دوران مسجد سے باہر آئے تھے ، کہنا ہے کہ حکومت نے خون سے تو لال مسجد کو رنگ دیا ہے اب اسے کوئی اور رنگ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ مسجد کا رنگ چاہے کوئی بھی ہو، لوگ ہمیشہ اسے لال مسجد کے حوالے سے ہی جانیں گے۔ |
اسی بارے میں لال مسجد ہلاکتیں، غائبانہ نماز جنازہ13 July, 2007 | پاکستان لال مسجد آپریشن: لمحہ بہ لمحہ 10 July, 2007 | پاکستان لال مسجد، توجہ ہٹانے کا حربہ: بار 14 July, 2007 | پاکستان لال مسجد: پاکستان میں مظاہرے13 July, 2007 | پاکستان لال مسجد آپریشن کے بعد حملے15 July, 2007 | پاکستان لال مسجد میں غیر ملکی تھے: چیمہ17 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||