BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 July, 2007, 08:28 GMT 13:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لال مسجد آپریشن: لمحہ بہ لمحہ
آپریشن میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف ہسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے

٭پاکستانی وقت کے مطابق شام کے تقریباً سات بجے وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی کہ شدت پسندوں کے خلاف منگل کو شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں لال مسجد کے نائب مہتمم عبدالرشید غازی ہلاک ہوگئے۔

٭فوجی ذرائع کا کہنا تھا کہ جامعہ حفصہ میں جاری آپریشن کے دوران عبدالرشید غازی کی والدہ بھی دم گھنٹے کے باعث ہلاک ہو گئیں۔

٭وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ نے بتایا تھاکہ مولانا عبدالرشید غازی ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں اور انہوں نے خود کو ایک کمرے میں بند کر رکھا ہے۔

٭جامعہ حفصہ میں موجود عبدالرشید غازی کے مزید چار ساتھیوں کو زخمی حالت میں اسلام آباد میں واقع پمز ہپستال لایا گیا۔

٭فوجی ذرائع نے بتایا تھاکہ مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اور جامعہ حفصہ کی پرنسپل اُم حسان سمیت جامعہ حفصہ سے باہر آنے والی ستائیس خواتین نے خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔

٭فوجی حکام کے مطابق جامعہ حفصہ میں موجود پچاس افراد مارے گئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں کوئی خاتون شامل نہیں۔

٭ آٹھ گھنٹے کی مسلسل کارروائی کے باوجود مدرسے کے مورچہ بند شدت پسندوں کی جانب سے مزاحمت جاری تھی۔

٭حکام نے چالیس مبینہ عسکریت پسندوں اور آٹھ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی تھی۔

٭فوجی آپریشن کے دوران شہر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونجتا رہا۔

٭فوجی ذرائع نے بتایا تھاکہ عبدالرشید غازی جامعہ حفصہ کے جنوب میں واقع تہہ خانے میں موجود ہیں۔

لال مسجد انتظامیہ کے خلاف فوجی آپریشن گزشتہ ہفتے سے جاری تھا

٭ایمبولینسوں کے ذریعے بڑی تعداد میں زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں لایا گیا۔

٭ حکام نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں صحافیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

٭آپریشن شروع ہونے کے بعد مولانا عبد الرشید غازی نے دیگر ٹی وی چینلز سے رابطہ کر کے بتایا تھاکہ ان کی والدہ کو اس کارروائی کے دوران گولیاں لگی ہیں اور وہ موت کے قریب ہیں اور وہ خود بھی’شہادت کے قریب ہیں۔‘

٭اطلاعات کے مطابق فوجی کارروائی کے دوران جامعہ حفصہ میں آگ لگ گئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بتایا تھا کہ یہ آگ اندر موجود دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے شروع ہوئی۔ کالے دھویں کے بادل علاقے پر چھائے ہوئے تھے۔

٭فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ حتمی آپریشن ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ مسجد میں سے تمام عسکریت پسندوں کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوتے۔

٭آپریشن شروع ہونے سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو مکمل طور پر سیل کر دیا تھا اور کسی شخص اور گاڑی کو شہر میں داخل یا شہر سے نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔

٭لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے منگل کی صبح چار بجے فوجی آپریشن شروع کیا گیا۔

٭لال مسجد کے اندر ’محصور‘ افراد سے حکومت کی طرف سے بات چیت کرنے والے حکمراں جماعت مسلم لیگ کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کر دیا تھا۔ اس کے کچھ ہی منٹوں بعد فوج نے بتایا تھا کہ لال مسجد میں ’محصور‘ افراد کے خلاف حتمی آپریشن شروع ہو چکا ہے۔

طالبہ جامعہ حفصہ
’اسلحے کی کمی کا شدت سے احساس ہوا‘
مولانا عبدالرشید غازی’30 طالبات دفنا دیں‘
’مجھے مارا گیا تو اسلام آباد بغداد بن جائے گا‘
زخمیلال مسجد آپریشن
فوجی کارروائی کئی گھنٹوں سے جاری
آپریشن کا ایک ہفتہ
مورچے قائم، محاصرہ جاری: تصاویر میں
عبدالرشید غازی (فائل فوٹو)عبدالرشید سے مولانا
وہ حافظ کے لفظ سے احتراز کرتے رہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد