8 فوجی ہلاک، 29 زخمی ہوئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے آرمڈ فورسز کے آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ فورسز کے اُنتیس زخمی ہیں۔ منگل کی علی الصبح لال مسجد پر فوجی کارروائی میں زخمی ہونے والوں کچھ مقامی چینلز کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد پانچ سے سات کے درمیان لیکن سرکاری ذرائع نے آٹھ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ہمارے نامہ نگاروں کے مطابق پندرہ زخمی فوجیوں میں سے تین شدید زخمی ہیں۔ اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ہسپتال لائے جانے والے کچھ فوجیوں کو بعد میں راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا فوجی جوانوں کے علاوہ رینجرز یا پولیس اہلکاروں میں سے بھی کوئی ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں۔ ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے اور ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو گزشتہ رات ہی سے ہسپتال میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی سڑکوں پر عینی شاہدین کے مطابق سارا دن کئی ایمبولینس گاڑیاں آتی جاتی دیکھی گئیں۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے کہا کہ آپریشن کے دوران پچاس افراد کو گرفتار کیاگیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ان کی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین شامل نہیں۔ عسکریت پسندتربیت یافتہ ہیں جن کے پاس راکٹ لانچرمشین گن اور دستی بم سمیت بھاری ہتھیار موجود تھا جن کی جانب سے مزاحمت جاری رہی۔ آپریشن میں ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ | اسی بارے میں علما کو مذاکرات کا موقع09 July, 2007 | پاکستان لال مسجد: بات چیت جاری09 July, 2007 | پاکستان لال مسجد: ’حتمی آپریشن‘ جاری09 July, 2007 | پاکستان علما اور وزراء کا عبدالرشید سے رابطہ09 July, 2007 | پاکستان لال مسجد آپریشن کا ازخود نوٹس 09 July, 2007 | پاکستان لال مسجد: فوجی کارروائی کے بعد خاموشی، کم سے کم 40 ہلاک10 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||