لال مسجد، توجہ ہٹانے کا حربہ: بار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں وکلاء کی سب بڑی تنظیم پاکستان بار کونسل نےالزام لگایا ہے کہ حکومت نے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کےخلاف آپریشن وکلاء کی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا ہے جس میں ’بےشمار شہریوں کو اپنے سیاسی مقاصد کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔‘ پاکستان بار کونسل نے سنیچر کے روز اپنے اجلاس میں لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے خلاف آپریشن کی محرکات جاننے اور مرنے والوں کی صحیح تعداد اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کے لیے جوڈیشل انکوئری کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے مطابق صدر مشرف ملک کے خفیہ اداروں کی مدد سے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے واقعہ کو ایک ایسی سطح پر لےگئے تاکہ وہ بیرونی دنیا کو باور کرا سکیں کہ پاکستان جیسے ملک میں کوئی باوردی صدر شدت پسندوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ پاکستان بار کونسل نے کہا کہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے خلاف ’ظالمانہ‘ فوجی آپریشن صرف مغربی دنیا کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور لال مسجد کا واقعہ مشرف فوجی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وکلاء کی نمائندہ تنظیم نے الزام لگایا کہ حکومت لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں مرنے والوں خصوصاً عورتوں اور بچوں کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے اور مرنے والوں کی صحیح تعداد کو چھپانے کے لیے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو آزادانہ کوریج پر پابندی عائد کر دی تھی۔ وکلاء کی نمائندہ تنظیم نے سوال اٹھایا ہے کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کے پڑوس میں واقع لال مسجد اور جامعہ حفصہ عسکریت پسندوں کا گڑھ کیسے بنا اور مسجد اور مدرسے کو حکومت اداروں نے قلعے کی صورت اختیار کرنے کی کیسے اجازت دی۔ بار کونسل نے کہا کہ مسجد کے امام جو سرکاری ملازمت میں تھے وہ ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے میں کیسے کامیاب ہوئے اور ان سب سوالات کے جواب جاننے کے لیے جوڈیشل انکوئری انتہائی ضروری ہے۔ |
اسی بارے میں غازی کی تدفین روجھان میں متوقع11 July, 2007 | پاکستان 8 فوجی ہلاک، 29 زخمی ہوئے10 July, 2007 | پاکستان علما اور وزراء کا عبدالرشید سے رابطہ09 July, 2007 | پاکستان لال مسجد: فائرنگ جاری، اکیس ہلاکتیں06 July, 2007 | پاکستان ’مشرف کے طیارے پر ناکام حملہ‘06 July, 2007 | پاکستان فائرنگ کا تبادلہ پھر شروع06 July, 2007 | پاکستان لال مسجد سے نکلنے کے لیے طلبا کو مہلت05 July, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||