غازی کی تدفین روجھان میں متوقع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق عبدالرشید غازی اور اُن کے دو ساتھیوں کی لاشوں کو پمز ہسپتال سے سہالہ میں واقع سابق پولیس نیشل اکیڈمی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد چودھری محمد علی نے بتایا کہ عبدالرشید غازی اور اُن کے دو ساتھیوں کی لاشیں پمز ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد تابوت میں بند کر کے سہالہ میں واقع سابق پولیس نیشل اکیڈمی کی عمارت میں منتقل کر دی گئی ہیں۔ ان سے جب عبدالرشید غازی کے ساتھ دوسری دو لاشوں کے بارے میں پوچھا گیا تو اُنہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ انتظامیہ عبدالرشید غازی کے ورثاء کی جانب سے لاش کی حوالگی کی درخواست کی منتظر ہے۔ روجھان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق منگل کو لال مسجد آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی اور ان کے تین ساتھیوں کی میتیں تدفین کے لیے ان کے آبائی گاؤں لائی جائیں گی۔ روجھان سے مقامی صحافی جمشید بلوچ نے عبدالرشید غازی کے عزیز غلام یٰسین کے حوالے سے بتایا کہ انہیں مقامی انتظامیہ نے منگل کی رات اس بارے میں مطلع کیا تھا۔ غلام یٰسین کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ عبدالرشید غازی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں بدھ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر روجھان لائی جائیں گی تاہم انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ مولانا غازی کے علاوہ دیگر میتیں کن افراد کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر عبدالرشید غازی کی تدفین روجھان سے اکیس کلومیٹر دور واقع مدرسہ عبداللہ بن غازی میں کی جائے گی۔ یہ مدرسہ ان کے والد مولانا عبداللہ کے نام پرقائم کیا گیا ہے۔ تدفین کے انتظامات کے حوالے سے صحافی جمشید بلوچ کا کہنا ہے کہ روجھان میں عبدالرشید غازی کی تدفین کی خبر کے ساتھ ہی علاقے میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ میڈیا کو علاقے سے دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہے اور تدفین میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کی تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔ | اسی بارے میں عبدالرشیدغازی ہلاک، آپریشن جاری10 July, 2007 | پاکستان آپریشن جاری، لاشوں کیلیےسو سے زائد کفن 10 July, 2007 | پاکستان لال مسجد ڈیل کیسے ناکام ہوئی 10 July, 2007 | پاکستان لال مسجد اور میڈیا: شہید کون؟10 July, 2007 | پاکستان ’ آپریشن، نادیدہ قوت کی سازش‘10 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||