BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 July, 2007, 08:01 GMT 13:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فائرنگ کا تبادلہ پھر شروع

خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے والے طلبا و طالبات کے والدین ان سے ملاقات کے لیے قطار بنائے کھڑے ہیں

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی فورسز لال مسجد اور اس سے منسلک جامعہ حفصہ کا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر مورچہ بند عبدالرشید غازی اور ان کے مسلح ساتھی ہتھیار ڈالنے پر تیار نہیں ہیں۔

صدر جنرل پرویز مشرف نے سکیورٹی فورسز کو لال مسجد کے معاملے پر صبر سے کام لیتے ہوئے والدین کو اپنے بچے نکالنے کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی ہدایت دی ہے۔ ایک سرکاری بیان ک مطابق یہ حکم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں لال مسجد کے اردگرد سکیورٹی فورسز اور مسجد کے اندر مورچہ بند ہتھیار بندوں کے درمیان جمعہ کی شام فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد چار روز سے جاری آپریشن میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رشید غازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے ہتھیار ڈالنے کی بجائے ’شہید‘ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

رہائشی علاقے جی سکس کے مکین کرفیو اور آپریشن کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں

اس سے قبل ان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ انہوں نے حکومت کو ہتھیار ڈالنے کی مشروط پیشکش کی ہے۔ تاہم وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئر (ریٹائرڈ) جاوید چیمہ نے ایک اخباری کانفرنس میں کہا تھا کہ رشید غازی اور ان کے ساتھیوں کو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے ہونگے۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ رشید غازی عورتوں اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

لال مسجد میں موجود بعض طلبا و طالبات کے والدین بھی الزام لگا رہے ہیں کہ ان کے بچوں کو باہر آنے نہیں دیا جا رہا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ سے چھ سو طلبا اور تین سو طالبات خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر چکے ہیں۔

باہر آنے والے بعض نوجوانوں نے حکومتی اداروں کو بتایا ہے کہ لال مسجد کے اندر مورچہ بند مسلح افراد طلبا و طالبات کو باہر نہیں آنے دے رہے اور لڑکے اور لڑکیاں اپنے والدین سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔

جمعہ کی صبح چودہ افراد جن میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں کسی طرح سکیورٹی فورسز تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ان میں سے چند کے کپڑوں پر خون بھی دیکھا گیا ہے تاہم وہ بظاہر زخمی دکھائی نہیں دیتے تھے۔

بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کے پریشان و بےبس والدین باہر کرب سے گزر رہے ہیں۔ ان میں چند نے اپنے خطرے پر مسجد تک اپنے بچوں کو لینے کے لیے جانے کی کوشش کی تو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

باہر آنے والے چند افراد نے مسجد میں غیرملکی افراد کی موجودگی کی بھی بات کی ہے تاہم اس کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

جمعہ کو بھی لال مسجد سے نکل کر کچھ طلبا نے گرفتاری دی ہے

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق حکومت نے جمعہ کو اسلام آباد کے علاقے جی سکس میں نافذ کرفیو تین گھنٹے کے لیے دن ساڑھے بارہ بجے سے لیکر دوپہر ساڑھے تین بجے تک اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ جی سکس وفاقی دارالحکومت کا وہ علاقہ ہے جہاں لال مسجد اور جامعہ حفصہ واقع ہیں۔

لال مسجد کے ہتھیار بندوں کے خلاف جاری آپریشن اور کرفیو کی وجہ سے جی سکس کے رہائشی مشکلات کا شکار ہیں اور بہت سے خاندان نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

لال مسجد کے خطیب اور غازی عبدالرشید کے بڑے بھائی مولانا عبدالعزیز کو بدھ کی رات اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب وہ برقعہ پہنے مسجد سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اسلام آباد میں فوجاسلام آباد میں فوج
دارالحکومت میں فوج نے پوزیشنیں سنبھال لیں
طالبہ جامعہ حفصہ
’اسلحے کی کمی کا شدت سے احساس ہوا‘
عبدالرشید غازی (فائل فوٹو)عبدالرشید سے مولانا
وہ حافظ کے لفظ سے احتراز کرتے رہے
لال مسجد طلبا برآمد
مہلت بڑھانے سے بہت سے طلبا باہر آ گئے
تصاویر میںتصاویر میں
لال مسجد: دن بھر کیا کیا ہوا؟
لال مسجد کشیدگی
رینجرز اور طلباء میں فائرنگ کا تبادلہ
زخمیوں کا تانتا
لال مسجد کے گرد واقعات کا آنکھوں دیکھا حال
اسی بارے میں
لال مسجد کے حق میں مظاہرے
03 July, 2007 | پاکستان
خودکش حملوں کی دھمکی
06 April, 2007 | پاکستان
لال مسجد: خطبہ جمعہ کا متن
06 April, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد