لال مسجد ہلاکتیں، غائبانہ نماز جنازہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد کی لال مسجد اور جامع حفصہ میں آرمی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں کی غائبانہ نمازِ جنازہ جمعہ کو سٹی کورٹ کراچی بار ایسوسی ایشن کے تحت ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ کے بعد وکلاء نے حکومت اور جنرل پرویز مشرف کے خلاف نعرے بازی کی اور لال مسجد میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے دعاۓ مغفرت کی۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعیم قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسلام آباد میں حفاظ کا ’قتلِ عام‘ دراصل انسانیت کا قتل ہے۔ حکومت کے اس اقدام کو تاریخ میں یاد رکھا جاۓ گا۔ ’چار سو سے زائد بےگناہ افراد کو قتل کیا گیا، حکومت نے لاشیں چھپائیں اور تابوتوں میں دو دو لاشیں دفن کیں‘۔ کراچی سے پہلے لاہور اور ملک کے بعض دوسرے شہروں میں بھی لال مسجد آپریشن میں ہلاک ہونے والے افراد کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں قاضی، فضل الرحمن تحریک کا اعلان13 July, 2007 | پاکستان ہلاک شدگان، اسلام آباد میں امانتاً تدفین 12 July, 2007 | پاکستان لال مسجد: ہلاکتوں کی تعداد پرشکوک12 July, 2007 | پاکستان وکلاء نے غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی 12 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||