BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 June, 2007, 16:49 GMT 21:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پی آئی اے: تین گرفتاری وارنٹ

 پی آئی اے
ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کیتھی پیسیفک سے خریدے گئے تمام طیارے پرانے تھے اور اپنی مدت پوری کرچکے تھے
کراچی میں قائم احتساب عدالت نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے لیے ایک غیرملکی ادارے سے مبینہ طور پر زائد المیعاد بوئنگ طیاروں کی خریداری اور اس کے ذریعے پی آئی اے کو ایک ارب 86 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے ایک ریفرنس میں غیرملکی فضائی کمپنی کیتھی پیسفیک کے جنرل سیلز منیجر اور پی آئی اے کے سابق افسر سمیت تین افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

یہ حکم کراچی میں قائم قومی احتساب عدالت نمبر ایک کے انتظامی جج آل مقبول رضوی نے سنیچر کو نیب یعنی قومی احتساب بیورو کی جانب سے داخل کردہ ایک ریفرنس پر جاری کیا ہے، جس میں ہانگ کانگ میں قائم غیرملکی فضائی کمپنی کیتھی پیسفیک کے جنرل سیلز منیجر ڈیریئس سائرس مین والا، پی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر کارپوریٹ پلاننگ راشد حسن اور ایک نجی کمپنی کے ڈائریکٹر پرویز حسین پر پی آئی اے کے لیے غیرملکی طیاروں کی خریداری کے سودوں میں سنگین مالی بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ان تینوں افراد نے کیتھی پیسیفک سے پی آئی اے کو مارچ 1999ء میں 5 بڑے طیارے بی-747 بھاری کرائے پر دلوائے جو بعد میں پی آئی اے نے تین ارب تیس کروڑ روپے میں خرید بھی لیے جبکہ سال 2002ء میں پی آئی اے کے لیے اسی فضائی کمپنی سے ایک اور بی 747 طیارہ کی 42 کروڑ روپے میں خریداری کا سودا بھی کروایا تاہم وہ طیارہ کبھی تجارتی پرواز کے لیے استعمال ہی نہیں کیا گیا۔

ناقابلِ استعمال طیارے خریدوا دیے
 تینوں افراد نے کیتھی پیسیفک سے پی آئی اے کو مارچ 1999ء میں 5 بڑے طیارے بی-747 بھاری کرائے پر دلوائے جو بعد میں پی آئی اے نے تین ارب تیس کروڑ روپے میں خرید بھی لیے

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کیتھی پیسیفک سے خریدے گئے تمام طیارے پرانے تھے اور اپنی مدت پوری کرچکے تھے۔ نیب نے ریفرنس میں یہ بھی الزام لگایا ہے کہ کیتھی پیسیفک کمپنی نے پی آئی اے کو اپنے پرانے جہاز بھاری قیمت پر فروخت کرنے کے لیے جان بوجھ کر مین والا کو ان طیاروں کے سودے میں شامل کیا اور سودا کرانے پر انہیں لگ بھگ 64 کروڑ روپے اور سودے کو کامیاب بنانے میں ساتھ دینے پر پی آئی اے کے اس وقت کے ڈائریکٹر کارپوریٹ پلاننگ راشد حسن اور برنی انٹرنیشنل نامی پرائیویٹ کمپنی کے ڈائریکٹر پرویز حسین کو بھی بھاری حصہ ادا کیا۔

فاضل عدالت نے گزشتہ روز مین والا کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا جس میں میٹروپول ہوٹل کراچی کی زمین، بینک اکاؤنٹ اور باتھ آئی لینڈ کے علاقے میں واقع فلیٹ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان میں سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سال مارچ میں یورپی ایوی ایشن نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے) کے بیڑے میں شامل چالیس میں سے تینتیس جہازوں کو فضائی سفر کے لیے یورپی معیار پورے نہ کرنے کے باعث یورپ کے ستائیس ممالک میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی تھی۔یہ پابندی ان پرانے جہازوں پر لگائی گئی ہے جو تکنیکی لحاظ سے فضائی سفر کے لیے موزوں نہیں ہیں، ان میں کیتھی پیسیفک سے خریدے گئے وہ پانچ جہاز بھی شامل ہیں، جو پی آئی اے کے پرانے جہازوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے خریدے گئے تھے۔

نا بلد فوجی افسروں کی بھرتی
 یورپی ایوی ایشن کے جائزہ مشن کی جس رپورٹ کی بنیاد پر یہ پابندی لگائی گئی ہے، اس میں ان جہازوں سے زیادہ پی آئی اے کے شعبۂ انجینیئرنگ کی حالت زار پر تنقید کی گئی ہے جہاں رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کے معاملات سے نا بلد فوجی افسر بھرتی کیے گئے ہیں

یورپی ایوی ایشن کے جائزہ مشن کی جس رپورٹ کی بنیاد پر یہ پابندی لگائی گئی ہے، اس میں ان جہازوں سے زیادہ پی آئی اے کے شعبۂ انجینیئرنگ کی حالت زار پر تنقید کی گئی ہے جہاں رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کے معاملات سے نا بلد فوجی افسر بھرتی کیے گئے ہیں۔

اس پابندی کے کچھ ہفتوں بعد پی آئی اے کے چئرمین طارق کرمانی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے تاہم پی آئی اے انتظامیہ اب تک یورپی ایوی ایشن کی پابندی ختم کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

 پی آئی اے PIA کی گرتی ساکھ
’غیر متعلقہ افراد ادارے کے زوال کے ذمہ دار‘
PIA غیر محفوظ؟
یورپی یونین میں PIA کے اکثر طیارے ممنوع
صوابی میں کیا گرا؟
’پُراسرار چیز بم نہیں، جہاز کا کّور یا پینل‘
پی آئی اےفلائی پی آئی اے
نئے نام سے فضائی کمپنی کیوں بنائی گئی؟
قاضی برادرپشاوری جہاز
پشاور کے بھائی ہیلی کاپٹر بنانا چاہتے ہیں
خواتین بری فوج میں
بری فوج کے شعبوں میں خواتین کی بھرتی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد