بیشتر پروازیں 27 ملکوں میں ممنوع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی یونین نے پاکستان کی قومی ائر لائن پی آئی اے کے بیشتر طیاروں کی پروازیں 27 رکن ممالک کے لیے ممنوع قرار دے دی ہیں اور ان کے حفاظتی انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق ائر لائن کے بیالیس میں سے پینتیس طیاروں پر ہو گا اور 777 ساخت کے سات طیارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ یورپی یونین نے پہلی بار گزشتہ سال پی آئی اے کو متنبہ کیا تھا کہ اگر اس نے اپنے پرانے طیاروں کو تبدیل نے کیا تو اس کی پروازوں پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ گزشتہ جمعہ کو یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے ایوی ایشن کے ماہرین کی ایک کمیٹی نے برسلز میں ہونے والے اجلاس میں کہا تھا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل بیالیس میں سے پینتیس جہاز فضائی سفر کے بین الاقوامی حفاظتی معیار پر پورا نہیں اترتے۔ پی آئی اے کے جہاز فرانس، برطانیہ، ہالینڈ اور اٹلی سمیت یورپ کے بیشتر ممالک کے لیے پرواز کرتے ہیں۔ لیکن اس پابندی کے بعد لندن، پیرس، روم اور ایمسٹرڈم کے لیے پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہوں گی۔
یورپی یونین نے بہر صورت پی آیی اے کو 777 طیاروں کی پروازیں جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ گزشتہ ہفتے پی آئی اے کے چئرمین اور برسلز میں پاکستان کے مندوب کے ہمراہ ایک وفد نے یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کی تا کہ اس مسئلہ کو حل کیا جا سکے۔ اس ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وفد یورپی یونین کی مجوزہ پابندی سے شدید اختلاف کرتا ہے اور اس سلسلے میں جو حقائق پیش کیے گئے ہیں انہیں منصفانہ تصور نہیں کرتا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ماہرین کی آراء سامنے آنے کے بعد معاملے کو عام طور پر دس روز کے اندر یورپی کمیشن میں زیر بحث لایا جاتا ہے اور اس کی طرف سے کیا گیا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوتا ہے۔ یورپی حدود میں فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے یورپی یونین نے پچھلے سال تقریباً سو کے قریب ائر لائنوں پر پابندی لگائی تھی، جن میں سے اکثریت کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔ | اسی بارے میں فوکر طیارے صرف باربرداری تک12 July, 2006 | پاکستان فوکر حادثہ: تحقیقات میں بیرونی مدد11 July, 2006 | پاکستان پاکستان میں فوکر طیاروں کے حادثے 10 July, 2006 | پاکستان پی آئی اے کا طیارہ تباہ، پنتالیس ہلاک10 July, 2006 | پاکستان پاکستان کی مقروض ہوائی کمپنیاں03 February, 2005 | پاکستان پی آئی اے فلائٹ، برطانوی الرٹ19 November, 2004 | پاکستان پی آئی اے: طیارے کے انجن میں آگ06 September, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||