BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 February, 2005, 08:23 GMT 13:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کی مقروض ہوائی کمپنیاں

پی آئی اے
’پی آئی اے‘ کو دو ارب اکانوے کروڑ بیس لاکھ روپے ادا کرنے ہیں
پاکستان میں فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی تمام ایئر لائنز ’سول ایوی ایشن اتھارٹی‘ کی پونے چار ارب روپے کی مقروض ہیں۔ سب سے زیادہ رقم ریاستی ایئرلائن ’پی آئی اے‘ کو ادا کرنی ہے۔

وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال نے بدھ کے روز ایوان بالا سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران پیش کردہ تحریری معلومات میں بتایا ہے کہ تیس نومبر تک سات ایئر لائنز کی طرف سول ایوی ایشن کے تین ارب چوراسی کروڑ بیس لاکھ روپوں کے بقایاجات ہیں۔

وزیر کے مطابق ’پی آئی اے‘ کو دو ارب اکانوے کروڑ بیس لاکھ روپے جبکہ ایرو ایشیا کو پینتیس کروڑ ستر لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

پاکستان ایئر فورس کی شاہین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والی ’شاہین ایئر لائن، کو بیالیس کروڑ پچاس لاکھ روپے، بھوجا ایئر لائن کو آٹھ کروڑ دس لاکھ، ہجویری ایئر لائن کو چار کروڑ، راجی ایئر لائن کو ایک کروڑ بیس لاکھ جبکہ سیف ایئر ایک کروڑ روپے کی مقروض ہیں۔

وزیر کے مطابق ’پی آئی اے‘ کی جانب سن انیس سو نوے سے بقایاجات چلے آرہے ہیں جبکہ دیگر ایئر لائنز کی طرف گزشتہ نو برسوں سے یہ رقوم واجب الادا ہیں۔

شاہین ایئر اور ایرو ایشیا اپنے جاری واجبات کے ساتھ پرانی بقایاجات کی رقوم ساڑھے سات لاکھ روپے ماہانہ قسط وار ادا کر رہی ہیں۔ ان دونوں ایئر لائنز سے بقایاجات بارہ برسوں میں وصول کیے جائیں گے۔

راؤ سکندر اقبال کے مطابق بند ہوجانے والی نجی ایئر لائنز بھوجا، ہجویری اور سیف ایئر لائن کے خلاف وصولیوں کے لیے مقدمات دائر کیے گئے ہیں جبکہ ایک اور بند ہوجانے والی نجی ایئر لائن ’راجی‘ کا ایک جہاز اور انہیں الاٹ کردہ زمین ضبط کر لی گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد