پشاور ائیر پورٹ کھل گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور کا ائیرپورٹ تقریباً دو دن بند رہنے کے بعد آج پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ تاہم خراب موسم کی وجہ سے پروازیں اب بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ یاد رہے جمعہ کے روز ائیرپورٹ کو اس وقت بند کرنا پڑا تھا جب پی آئی اے کی ایک ائیر بس لینڈنگ کے دوران پھسل کر زمین میں دھنس گئی تھی۔ جہاز میں سوار ایک سو نوے مسافریاعملے کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا تھا لیکن جہاز کے دھنس جانے کی وجہ سے رن وے دو دن کے لیے ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اب طیارہ وہاں سے نکال لیا گیا ہے اور رن وے کو صاف کر کے پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پشاور ائیر پورٹ سے روزانہ درجنوں ملکی اور بین الاقوامی پروازیں چلتی ہیں جن کی بندش سے عید کے دو دن لوگوں کو خاصی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||