BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 December, 2003, 23:17 GMT 04:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور سے دہلی کے لئے پرواز روانہ
بھارت اور پاکستان کے درمیان دو سال تک سفارتی تعلقات منقطع رہے
بھارت اور پاکستان کے درمیان دو سال تک سفارتی تعلقات منقطع رہے ہیں

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹر نیشل ائیر لائن جمعرات کے روز سے نئی دہلی کے لیے دوبارہ براہ راست مسافر پروازوں کا سلسلہ شروع کر رہی ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجکر پچپن منٹ پر روانہ ہوئی۔

بوئنگ 737 کی اس پرواز پر اڑتالیس مسافر جبکہ عملے کے آٹھ ارکان موجود ہیں۔

دسمبر دو ہزار ایک میں پارلیمان پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ اپنے تمام روابط منقطع کر لیے تھے۔ تاہم جنوب مشرق ایشیاء کے دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اب ذرائع آمدو رفت بھی بحال کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کی فضائی کمپنیاں بھی مسافر پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر رہی ہیں۔

سن دو ہزار چار کے پہلے دن پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہو گئی۔ سال کے دوسرے دن نئی دہلی سے انڈین ائیر لائن کی ایک خصوصی پراوز نئی دہلی سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔ اس خصوصی پرواز کا اہتمام سارک سربراہ کانفرس کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

تاہم انڈین ائیر لائن کی باقاعدہ پروازوں کا سلسلہ جنوری کی نو تاریخ سے شروع ہو جائے گا۔ انڈین ائیر لائن کم مسافت پر واقع علاقوں کے لیے مسافر پروازیں چلاتی ہے اور یہ ائیر انڈیا سے مختلف ہے تاہم یہ بھی بھارت کی سرکاری ائیر لائن ہے۔

پروازوں اور زمینی رابطوں کی بحالی کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان ویزا کی سختی فی الحال نرم نہیں کی جارہی ہیں۔

پی آئی اے کے ایک ترجمان عمران گردیزی نے بی بی سی کو بتایا کہ ابتدا میں پی آئی اے بھارت کے لیے ہفتے میں چھ پروازیں شروع کرئے گی۔

پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی اور بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی کے درمیان بھی براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کےلیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

پی آیی اے کو توقع ہے کہ مارچ تک بھارت کے لیے اس اپنی پروازوں کا سلسلہ دوگنا کرنا پڑے گا اور ہفتے میں چھ کی جگہ بارہ پروازیں چلانی پڑیں گی۔

دونوں ملک میں ذرائع امدورفت کے منقطع ہو جانے سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا اور نئی دہلی اور لاہور کے درمیان پونے گھنٹے کے فضائی سفر کی بجائے انھیں دبئی کے راستے جانا پڑتا تھا۔

دونوں ملکوں کے درمیان بس سروس کا پہلی ہی آغاز ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد