کٹھمنڈو کے لیے پروازیں بحال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے نیپال کے لئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنےکا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پروازیں گزشتہ ہفتے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈومیں ہنگاموں، کرفیو اور پی آئی اے کے آفس کو جلائے جانے کے بعد معطل کر دی گئی تھیں۔ پی آئی اے کی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ثمینہ پرویز نے بی بی سی کو بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز اب جمعرات کو کٹھمنڈو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کٹھمنڈو میں پی آئی اے کے آفس نے بھی کام شروع کر دیا ہے مگر آفس کے کمپیوٹرز حملے میں تباہ ہو نے کی وجہ سے عملے کو ہاتھ سے کام کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے نیپال کی حکومت کی اس یقین دہانی کے بعد کہ وہ کٹھمنڈو میں پی آئی اے کے عملے اور آفس کی مناسب سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں پروازیں دوبارہ شروع کرنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تاہم اگر کٹھمنڈو میں جمعرات تک کرفیو نہیں اٹھایا گیا تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ پی آئی اے کی جمعرات کو جانے والی پروازاگلے ہفتے پیر کو روانہ ہو گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||