’پابندی امتیازی سلوک ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ائر لائن پی آئی اے کے چئرمین طارق کرمانی نے یورپی یونین کی جانب سے پروازوں پر پابندی کو امتیازی قرار دیا ہے اور کہا کہ پندرہ دن کے اندر نیا شیڈول بنایا جائےگا۔ جس سے مسافروں کی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔ کراچی میں منگل کو ایک اخباری کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائر لائین کی پرواز محفوظ، قابلِ اعتماد اور بین الاقوامی اداروں سے سرٹیفیکٹ یافتہ ہے ان میں کوئی کمی نہیں ہے۔ پی آئی اے کے چئرمین نے یورپی یونین کی پابندی کے فیصلے کو پاکستان پر معاشی دباو ڈالنے کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کچھ دیگر کمپنیوں کے طیارے پی آئی اے کے طیاروں سے زیادہ پرانے ہیں مگر انہیں قبول کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے برسلز میں یورپی یونین کے حکام سے ملاقات میں آگاہ کیا تھا کہ پی آئی اے کا ریکارڈ یورپی طیاروں سے بھی اچھا رہا ہے۔ طارق کرمانی نے بتایا کہ یورپی یونین کے وفد کو پاکستان مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ یہاں آئیں اور طیاروں کا جائزہ لیں، امکان ہے کہ وہ مئی یا جون میں وفد بھجیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی ممالک مسافروں کو لانے لے جانے کے لیے ایک جہاز لیزنگ پر لیا جارہا ہے اور ایک جہاز جو پہلے سے لیزنگ پر موجود ہے اس کی معیاد بڑہائی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ دس دن کے اندر شیڈول نارمل ہوجائے گا۔ | اسی بارے میں بیشتر پروازیں 27 ملکوں میں ممنوع 05 March, 2007 | پاکستان پی آئی اے کا نوحہ04 March, 2007 | قلم اور کالم پی آئی اے، برطانیہ میں بھی’پابندی‘03 March, 2007 | پاکستان PIA کے بارے یورپ میں تشویش23 February, 2007 | آس پاس پی آئی اے کا طیارہ تباہ، پنتالیس ہلاک10 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||