خواتین فضائیہ کے بعد بری فوج میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک فضائیہ کے بعد پاکستان کی بری فوج میں طبی اور انتظامی شعبوں کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی خواتین کو بھرتی کرنے کا عمل جاری ہے اور آئندہ سال کے وسط تک خواتین پاک فوج میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے کے سربراہ میجر جنرل شوکت سلطان نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج میں خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کسی ’پالیسی میں تبدیلی‘ کا نتیجہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے طبی شعبے میں خواتین ہمیشہ سے خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور اب خواتین کو طبی شعبے کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردست پاک فوج کے کمپیوٹر، تعلقات عامہ، سگنلز اور انجینئرنگ کے شعبوں میں خواتین کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ان دنوں خواتین کے انٹرویوز کیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ملک بھر سے ہزاروں امیدواروں کے آن لائن تحریری امتحان لیا گیا اور پھر ان میں سے کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کیئے جارہے ہیں۔ اس کے بعد کامیاب امیدواروں کا طبی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد ان میں سے تیس خواتین کو منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو چھ ماہ کی تربیت دی جائے گی جس کے لیئے خصوصی انتظام کیا جائے گا۔ پاک فضائیہ نے حال ہی میں خواتین کو لڑاکا طیاروں کو اڑانے کے لیے بھی بھرتی کیا ہے۔ میجر جنرل شوکت سلطان نے کہا کہ پاکستان بحریہ میں خواتین پہلے سے ہی کام کر رہی ہیں۔ | اسی بارے میں پاکستانی فوج کی پہلی خواتین پائلٹ30 March, 2006 | پاکستان خواتین فوج کے دیگرشعبوں میں 21 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||