کراچی: طیارے کے ٹائر ناکارہ ہوگئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے ایک طیارے کے تین ٹائر ناکارہ ہوگئے تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینز کے ایک بیان کے مطابق منگل کی صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے تین سو چالیس کراچی سے فیصل آباد کے لئے روانہ ہوئی تو خودکار پائلٹ نظام میں فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے جہاز کو واپس اتارنے کا فیصلہ کیا۔ بیان کے مطابق جہاز کے اچانک بریک لگانے سے سخت حرارت پیدا ہوئی اور تین ٹائر پھٹ گئے ۔ تاہم کسی مسافر یا عملے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ فیصل آباد جانے والے مسافروں کو ایک دوسری پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا جبکہ متاثرہ طیارے کو فی الحال گراونڈ کر دیا گیا ہے اور اسے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کلیئرنس کے بغیر استعمال نہیں کیا جائے گا۔ پی آئی اے کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ پانچ روز قبل کراچی ایئرپورٹ پر ہی پی آئی اے کے دو طیارے صفائی والے ایریا میں آپس میں ٹکرا گئے تھے، جس سے ایک طیارہ کو نقصان پہنچا تھا۔ گزشتہ ماہ یورپی یونین نے پی آئی اے کے حفاظتی انتظامات پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے یورپ میں اس کے کئی طیاروں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ پی آئی اے کے چیئرمین طارق کرمانی نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد کراچی سٹاک ایکسچینج کے چیئرمین ظفر اے خان کو ادارے کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں پی آئی اے کا بحران، ہزاروں پریشان08 March, 2007 | پاکستان پی آئی اے، برطانیہ میں بھی’پابندی‘03 March, 2007 | پاکستان پی آئی اے:گرتی ساکھ کا ذمہ دار کون؟27 March, 2007 | پاکستان طارق کرمانی پی آئی اے سے مستعفی26 March, 2007 | پاکستان پی آئی اے کا طیارہ تباہ، پنتالیس ہلاک10 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||