BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 May, 2007, 15:56 GMT 20:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمران معافی مانگیں:ایم کیوایم

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار
’یہ الطاف حسین سے محبت کرنے والے کارکنوں، عوام اور ان کے مینڈیٹ کی کھلی توہین ہے‘
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لندن میں مقیم ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین کے خلاف بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

ادھر لاہور میں سابق کرکٹر عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ اتوار کو کراچی پہنچ رہے ہیں اور اگر انہیں کوئی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار صدر جنرل مشرف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہونگے۔

متحدہ نے عمران خان سے اپنے بیانات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی عمران خان کے کردار کے بارے میں تمام تر شواہد جمع کرکے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کے لئے ایک تحریک جمع کرائے گی۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور ارکان اسمبلی حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری نے سنیچر کو کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے الطاف حسین کے خلاف بیانات کو بدترین زہر افشانی اور ہرزہ سرائی قرار دیا اور اس کی شدید مذمت کی۔

اتوار کو کراچی آرہا ہوں
 لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کو کراچی پہنچ رہے ہیں اور اگر انہیں کوئی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار صدر جنرل مشرف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہونگے۔
عمران خان
انہوں نے کہا: ’یہ الطاف حسین سے محبت کرنے والے کارکنوں، عوام اور ان کے مینڈیٹ کی کھلی توہین ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ عمران سیاست میں مسلسل ناکامیوں کے بعد مکمل طور پر اپنے ہوش و حواس کھوچکے ہیں۔

حیدر عباس رضوی نے کہا: ’عمران خان نے قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرکے دراصل اپنی اصلیت اور اپنے اصل کردار کو بے نقاب کیا ہے۔‘

انہوں نے الزام عائد کیا ’پلے بوائے عمران کا ماضی پرتعیش زندگی گزارنے والے ڈکٹیٹر کا ہے امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی عدالت میں سیتا وائٹ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ جیتا اور اپنی بیٹی کے لیےحق مانگا جو عمران نے مسترد کردیا آج تک وہ وہاں جاکر ڈی این اے ٹیسٹ کرانے سے گریزاں ہیں‘۔

عمران خان کہتے ہیں کہ وہ آئندہ ماہ لندن جائیں گے اور الطاف حسین کے خلاف کراچی میں 12 مئی کواپنی جماعت کے کارکنوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام کے تحت برطانوی عدالت میں مقدمہ داخل کریں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے الطاف حسین کو متحدہ قومی موومنٹ سے علحیدہ کرنے کا مطالبہ ایم کیو ایم کے خلاف ایک سازش کا حصہ ہے جس کی داغ بیل 19 جون 1992ء کو ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی آپریشن کے دوران اس وقت کے آرمی چیف جنرل آصف نواز نے ڈالی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’ ہم نے ایم کیو ایم کے خلاف جس سازش کا عندیہ دیا تھا وہ دراصل ایم کیو ایم کو ہی ٹارگٹ کرنے کے لئے تھی اور ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کرنے کی جو حسرت ایک عرصے سے متحدہ مخالف عناصر دل میں لئے بیٹھے ہیں عمران کے بیانات سے وہ بھی باہر آگئی ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کو متحدہ سے الگ کردیا جائے لیکن یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔‘

عمران کے خلاف ریلیاں
 یم کیو ایم کی جانب سے جمعہ کی شب کراچی اور حیدرآباد میں عمران خان کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ سنیچر کے دن ایم کیو ایم کی ذیلی تنظیم اے پی ایم ایس او کی جانب سے ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔
دریں اثناء ایم کیو ایم کی جانب سے جمعہ کی شب کراچی اور حیدرآباد میں عمران خان کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ سنیچر کے دن ایم کیو ایم کی ذیلی تنظیم اے پی ایم ایس او کی جانب سے ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کی جانب سے قومی مجلس مشاورت کے عنوان سے بلائے گئے کثیرالجماعت اجلاس میں 12 مئی کو کراچی میں ہونے والے پرتشدد واقعات کا ذمہ دار الطاف حسین کو قرار دیا تھا اور ان پر کڑی تنقید کی تھی۔

عمران خان اتوار کو کراچی میں
لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کو کراچی پہنچ رہے ہیں اور اگر انہیں کوئی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار صدر جنرل مشرف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ کراچی سب کا ہے اور ہر پاکستانی وہاں جاسکتا ہے۔ عمران خان کے خلاف کراچی اور حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر وال چاکنگ کی گئی ہے جس میں ان کے خلاف نازیبا الفاظ کلمات لکھے گئے ان کے خلاف کراچی میں ایک ریلی بھی نکالی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ ’میرے دورے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ایم کیوایم کی یہ غلط فہمی دور ہوجائے کہ میں ان سے ڈر گیا ہوں۔‘ عمران خان نے کہا کہ ان کے خلاف وال چاکنگ ایک ایسے موقع پر کی گئی جب صدر مشرف کی سربراہی میں سندھ حکومت کا ایک اجلاس ہونے جارہا تھا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان
انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف وال چاکنگ بھی صدر مشرف اور الطاف حسین کی ایما پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو ان کا پروگرام صرف حیدر آباد جانے کا تھا جہاں انہیں سندھ قوم پرست جماعتوں نے اپنی ایک کانفرنس میں مدعو کر رکھا تھا لیکن وال چاکنگ کے بعد انہوں نے کراچی جانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

عمران خان کراچی میں اپنی پارٹی کے ہلاک ہونے والے کارکنوں کے گھروں میں تعزیت کے لیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی آمد کے موقع پر ان کی پارٹی نے ایک بڑے جلسے کا انتظام بھی کررکھا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کے خلاف اخلاقیات سے گری ہوئی جس طرح کی زبان استعمال کی جارہی ہے وہ اگر جواب دینے پر آئے ماضی کے ان حالات کا ذکر بھی کیا جاسکتا ہے جن حالات میں الطاف حسین کے ایک باڈی گارڈ کو قتل کیا گیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اسی زبان میں جواب نہیں دینا چاہتے۔

عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین بوکھلا کر ان کے خلاف یہ کارروائیاں کر رہی ہے کیونکہ وہ ان کے خلاف لندن کی عدالت میں مقدمہ کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’الطاف حسین بخوبی جانتے ہیں کہ میں ان خلاف لندن میں مؤثر کارروائی کرواسکتا ہوں۔‘

عمران خان نے لندن کے اراکین پارلیمان، ہاؤس آف لارڈز کے اراکین مختلف حکومتی عہدیداروں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقاتوں کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ان کی لارڈ نذیر،ایما نکلسن اور جارج گیلووے سمیت برطانیہ کے عمائدین سیاست و صحافت سے بات ہوچکی ہے جبکہ متعدد ملاقات طے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دوجون کو لندن پہنچیں گے اور تین جون کو لندن میں تحریک انصاف کے ایک جلسے سے خطاب کریں گے۔

عمران خان نے حکومت سندھ کے اس اعلان کی بھی مذمت کی جس میں کہا گیا ہے کہ بارہ مئی کی ہلاکتوں کی تحقیقات نہیں کروائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی مہذب ملک میں ایک شخص بھی ہلاک ہوتا ہے تو اس کی مکمل انکوائری کی جاتی ہے لیکن کراچی میں پچاس کے قریب لوگوں کو ہلاک اور دوسو کو زخمی کردیا گیا اور ملک کے سربراہ نے کہہ دیا کہ انکوائری نہیں ہوگی۔

انہوں نے اس طرز عمل کو افسوسناک قرار دیا۔پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم ڈیرہ غازی خان کے ضلعی انچارج عامر شہباز ہاشمی نے ایم کیو ایم چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کرنے کا اعلان کیا عمران خان نے کہا کہ بہاولنگر سے بھی ایم کیو ایم کی قیادت نے ان سے رابطہ کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

’جنگ‘ کس نے جیتی
’کراچی کی لڑائی سب ہی ہار گئے‘
کراچیلمحہ بہ لمحہ
مختلف علاقے میں موجود ہمارے رپورٹرز سے
جنرل اور سیاست
مشرف عوامی کٹہرے میں، انجام کیا ہوگا؟
چیف جسٹس کا پوسٹرریلی پر ریلی
کراچی میں جوش اورخوف ساتھ ساتھ
جسٹس افتخار’جسٹس کیس‘
سپریم کورٹ سے جی ٹی روڈ کا سفر تاریخوں میں
متحدہ کی وڈیو
وڈیو کراچی میں 12 مئی کے تشدد پر مبنی ہے
ملک گیر مظاہرے
وکلاء اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد