BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 May, 2007, 16:18 GMT 21:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گردے زبردستی نکالنے والا گروہ

گردوں کا پیکٹ
گروہ ضرورت مند مریضوں کو گردہ ڈھائی سے چھ لاکھ روپے میں فروخت کرتا تھا
پاکستان کے شہر لاہور کی ایک عدالت نے ان چار ڈاکٹروں کو جیل بھجوادیا ہے جنہیں پولیس نے انسانی گردے زبردستی نکال کر فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس ’گردہ سکینڈل‘ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے اور پولیس کے ایک افسرکے مطابق اب تک کم ازکم گیارہ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

لاہور کے ایڈیشنل آئی جی ملک اقبال نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کو یہ اطلاعات تو کافی عرصے سے مل رہی تھیں کہ شہر میں کوئی ایک ایسا گروہ سرگرم ہے جو غریب لوگوں کے جسم سے گردے نکال کر فروخت کرتا ہے تاہم جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ایک ایسے شخص محمد عارف نے پولیس سے رابطہ کیا جو اس گروہ کی قید سے فرار ہوکر آیا تھا۔

محمد عارف کی نشاندہی پر پولیس نے لاہور کے علاقے لیاقت آباد کے ایک مکان پرچھاپہ مارا تو اس مکان سے ایک عورت سمیت دس متاثرہ افراد بازیاب ہوئے۔ محمد عارف پندرہ روز تک ان کی قید میں رہنے کے بعد فرار ہوا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ ’یہ تمام انتہائی غریب لوگ تھے جنہیں ان کی مرضی کے خلاف قید رکھا گیا تھا۔ ان میں سے چھ ایسے تھے جن کے گردے نکالے جاچکے تھے جبکہ پولیس کے مطابق باقیوں کے گردے آپریشن کے ذریعے ابھی نکالے جانے تھے‘۔

ساٹھ ہزار کا وعدہ بھی پورا نہ کیا
 ملزموں نے متاثرہ افراد کو فی کس پچاس سے ساٹھ ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا لیکن کس ایک کو بھی ادائیگی نہیں کی جب کہ ’گردہ سکینڈل‘ میں ملوث یہ گروہ ضرورت مند مریضوں کو یہی گردہ ڈھائی سے چھ لاکھ روپے میں فروخت کرتا تھا اور غیرملکیوں کے لیے اس کی قیمت دس لاکھ روپے سے تجاوز کرجاتی تھی

پولیس نےاس مکان پر تعینات چوکیداروں کو حراست میں لینے کے بعد ان تین نجی ہپستالوں پر چھاپہ مارا جہاں پرغریب محنت کشوں کے گردے مبینہ طور پر زبردستی نکالے جاتے تھے۔ ان ہسپتالوں کے چار ڈاکٹروں بھی گرفتار کیے جانے والوں میں شامل ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزموں نے متاثرہ افراد کو فی کس پچاس سے ساٹھ ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا لیکن کس ایک کو بھی ادائیگی نہیں کی جب کہ ’گردہ سکینڈل‘ میں ملوث یہ گروہ ضرورت مند مریضوں کو یہی گردہ ڈھائی سے چھ لاکھ روپے میں فروخت کرتا تھا اور غیرملکیوں کے لیے اس کی قیمت دس لاکھ روپے سے تجاوز کرجاتی تھی۔

بازیاب ہونے والے چھتیس سالہ محنت کش منیر نے پولیس کو بیان دیا کہ ’اسے ایک شخص نوکری کا جھانسہ دے کر اس مکان میں لایا پھر اسے چند انجکشن دیکر بے ہوش کیا گیا اور جب اسے ہوش آیا تو وہ ایک ہسپتال میں تھا اور اس کا ایک گردہ اس کی مرضی کے خلاف نکالا جا چکا تھا‘۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ متاثرہ افراد کا گردہ نکالے جانے کے بعد مناسب علاج بھی نہیں کیا جاتا تھا۔ بازیاب ہونے والے دوافراد کی حالت نازک ہے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے انسانی اعضاء کی خرید و فروخت پر پابندی کا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن یہ بل ابھی پارلیمان سے منظوری کا منتظر ہے۔

خواتین نے گردہ بیچا(فائل فوٹو)گردہ بیچ کر ٹریکٹر
’بتائے بغیر میرا گردہ بیچ کر ٹریکٹر خرید لیا‘
اعضاء فروشی کیس
بچوں کے قتل کا مقدمہ، پولیس اہلکارگرفتار
گردہ چور
کراچی میں مبینہ ’گردہ چور‘ ڈاکٹر گرفتار
گردہ کدھر گیا؟
پشاور کے گیارہ سالہ امین اللہ کے گردے کا معمہ
گردہ5 منٹ میں 20 آدمی
گردہ بیچنے والے تو کئی ہیں پر خریدار کون ہیں؟
گردہ بیچنے والا خاندانگردہ دو اور پیسہ لو
مریض زیادہ، گردے کم۔ عارف شمیم کی رپورٹ
گردہ بیچنے والا1، 2، نہیں 300
’گاؤں میں تین سو افراد گردے بیچ چکے ہیں‘
اسی بارے میں
’قرضے کی وجہ سے گردہ بیچا‘
15 November, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد