کراچی: مشتبہ خودکش بمبارگرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی پولیس نے تین مشتبہ خود کش بمباروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزماں نے دفاعی اسلحے سازی کی نمائش ’آئیڈیاز دو ہزار چھ‘ اور دس محرم کو حملے کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں وہ ناکام رہے۔ ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے بتایا ہے کہ تینوں ملزمان کو شہر کے علاقے گلستان جوہر سے مقابلہ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کی شناخت شاہد، فرحان اور عبدالغنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق شاہد اور فرحان کراچی جبکہ عبدالغنی وزیرستان کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تین دستی بم، دو عدد ٹی ٹی پستول ، ایک کلاشنکوف اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی دھماکہ خیز جیکٹ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے کہنا ہے کہ ملزماں کا تعلق قاری ظفر گروپ سے ہے جو القاعدہ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ سی آئی ڈی پولیس کے مطابق ملزماں نے کراچی میں نومبر میں ہونے والی اسلحہ سازی کی نمائش’ آئیڈیاز دو ہزار چھ‘ میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے ’آئیڈیاز دو ہزار چھ‘ میں آنے والے غیر ملکی وفود پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ملزمان نے تفتیش کے دوراں مستقبل میں ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ دیگر خودکش بم حملوں کے حوالے سے بھی انکشافات کیے ہیں۔ فیاض خان کے مطابق ملزمان کو خودکش حملوں اور دیگر کارروائیوں کے لیے وانا میں اعظم ورسک ،وزیرستان میں قاری ظفر ، مولوی عباس ، کمانڈر جاوید اور کچھ غیر ملکیوں دہشت گردوں نے بھی تربیت دی ہے اور یہ لوگ پورے پاکستان میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کرتے رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دس محرم کو بھی بم حملہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے وہ اپنی کوشش میں ناکام رہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے چہلم کے موقعے پر نکلنے والے ماتمی جلوس پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جس کے لیے عبدالغنی کو تیار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں محرم الحرم میں دہشت گردی کے خدشات کی وجہ سے ہائی الرٹ ہے۔ اس دوران پولیس کو کئی مرتبہ بم کی جھوٹی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ |
اسی بارے میں مزید خود کش حملوں کا خطرہ13 November, 2006 | پاکستان خود کش حملہ آوروں کے خاکے 08 February, 2007 | پاکستان ’اندورنی سلامتی کو خطرہ لاحق‘29 January, 2007 | پاکستان ’طالبان، القاعدہ ملوث ہوسکتے ہیں‘27 January, 2007 | پاکستان ’باجوڑ میں مرنے والے دہشتگرد تھے‘28 November, 2006 | پاکستان خود کش حملے میں 42 فوجی ہلاک 09 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||