BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 January, 2007, 17:51 GMT 22:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اندورنی سلامتی کو خطرہ لاحق‘

پولیس اہلکار
’جو خطرہ آج لاحق ہے وہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا شاخسانہ ہے‘
پاکستان میں گزشتہ چار روز کے دوران تین خود کش حملوں کے بارے میں پاکستان کی وزارتِ داخلہ میں قائم ’ کرائسس مینجمنٹ سیل‘ کے سربراہ بریگیڈئر ریٹائرڈ جاوید اقبال چیمہ کہتے ہیں کہ تینوں وارداتیں منظم جرائم ہیں اور اس کا تعلق قبائلی شدت پسندوں سے ہو سکتا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد کے ایک فائیو سٹار ہوٹل، سنیچر کو پشاور اور پیر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کی نسبت سے منعقد کردہ پروگرامز میں تین خود کش بمباروں سمیت کم از کم سولہ افراد ہلاک اور اس سے زیادہ تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

بریگیڈئر چیمہ کہتے ہیں کہ یہ حملے سکیورٹی ایجنسیز کے لیے چیلنج ضرور ہیں لیکن انہیں ان کی ناکامی نہیں کہا جاسکتا۔ ان کے بقول تینوں حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں نے بڑی بہادری اور فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں ورنہ جس طرح کے حملے تھے اس میں کہیں زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ تھا۔

 اِن دنوں اندرونی سلامتی کو جو خطرہ الاحق ہے وہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خطرہ ہے اور اس سے نمٹنا صدر مشرف کی فوجی حکومت کے بس میں نہیں ہے
لیفٹیننٹ جنرل(ر) طلعت مسعود

جب ان سے پوچھا گیا کہ سکیورٹی ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں اور ابھی تک کسی نے نہ واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور بظاہر کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی تو انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کے گروہ کے بارے میں تحقیقات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور اِس وقت اس کی تفصیل بتانا مناسب نہیں۔

باجوڑ اور وزیرستان میں سکیورٹی ایجنسیز کی حالیہ کارروائیوں کے بعد شدت پسندوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام پہلوؤں کو نظر میں رکھتے ہوئے تحقیقات آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

اسی حوالے سے سکیورٹی امور کے تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر) طلعت مسعود نے کہا کہ پاکستان کی اندرونی سلامتی کو جو خطرہ آج لاحق ہے وہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔ ان کے مطابق اس میں سب سے زیادہ ذمہ داری فوجی حکمرانوں باالخصوص جنرل ضیاءالحق پر عائد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ’اِن دنوں اندرونی سلامتی کو جو خطرہ لاحق ہے وہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خطرہ ہے اور اس سے نمٹنا صدر مشرف کی فوجی حکومت کے بس میں نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طالبان نواز شدت پسند حالیہ خود کش حملوں میں ملوث ہوسکتے ہیں اور قبائلی علاقوں سے شدت پسندی اب دیگر علاقوں تک پھیل رہی ہے۔ شدت پسندی کو روکنا حکومت اور قوم کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

 یہ حملے سکیورٹی ایجنسیز کے لیے چیلنج ضرور ہیں لیکن انہیں ان کی ناکامی نہیں کہا جاسکتا۔ تینوں حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں نے بڑی بہادری اور فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں ورنہ جس طرح کے حملے تھے اس میں کہیں زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ تھا۔
بریگیڈئر ریٹائرڈ جاوید اقبال چیمہ

جنرل(ر) طلعت مسعود کے مطابق اس خطرے کو صرف اور صرف عوام کی منتخب کردہ جمہوری حکومت ہی کم کرسکتی ہے اور وہی اس سے موثر طور پر نمٹ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ایک کمانڈر بیت اللہ محسود نے دھمکی دی تھی کہ وہ سکیورٹی ایجنسیز کی کارروائی کا ایسی جگہ بدلہ لیں گے جہاں حکومت کو تکلیف محسوس ہوگی۔

ماضی میں صدر جنرل پرویز مشرف کور کمانڈر کانفرنس کے دوران اور دیگر مواقع پر کئی بار کہتے رہے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی کو اندرونی خطرہ لاحق ہے۔ بیشتر تجزیہ کار ان کے اس خدشے کو قبائلی علاقوں میں شدت پسندی اور بلوچستان میں مزاحمت کے تناظر میں دیکھتے رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چار روز میں تین خود کش حملوں نے جہاں ملک کی اندرونی سلامتی کے لیے خطرہ بڑھاتے ہوئے صدر مملکت کے خدشات کو تقویت پہنچائی ہے وہاں سکیورٹی ایجنسیز کے لیے بھی ایک بڑا سوالیہ نشان چھوڑا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد