پاکستان نے امریکی الزام مسترد کردیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومتِ پاکستان نے امریکی انٹیلیجنس کے سربراہ جان نیگروپونٹے کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ القاعدہ کی قیادت پاکستان میں اپنے ’محفوظ مقامات‘ سے پھر سے منظم ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ جمعہ کے روز پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے القاعدہ کی کمر توڑنے کے لیے کسی بھی ملک سے زیادہ کام کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے خلاف پاکستان کے کردار کو کو امریکی قیادت سمیت بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ القاعدہ کے عناصر مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور یورپ میں سرگرم ہیں لیکن ان کو پاکستان میں القاعدہ کی باقیات سے جوڑنا درست نہیں ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد کے حصے کے طور پر ہماری کوششیں اس شدید خطرے سے نمٹنے کے لیے مدد کر رہی ہیں۔‘ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ نیگروپونٹے نے اپنے بیان میں گیارہ ستمبر کے بعد سینکڑوں القاعدہ کے اراکین کی گرفتاری اور ہلاکتوں کا ذکر کیا لیکن ان کو پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے جس نے اس کو ممکن بنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف لڑنے کے عزم کیے ہوئے ہے ۔ لیکن ساتھ ہی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دہشت گردی سے نمٹنے کی کوشش میں تعاون پر ہمیشہ توجہ رہنی چاہیے نہ کہ نامناسب تنقید پر۔
لیکن وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ’ہمیں اس بارے میں واضح معلومات اور تفصیلات چاہئیں۔‘ انہوں نے کہا کہ’جب بھی ہمیں واضح معلومات حاصل ہوئیں تو ہمارے لیے کارروائی کرنا ممکن ہوسکا۔‘ لیکن ان کا کہنا تھا کہ میں اس عمومی بیان پر کوئی جواب نہیں دے سکتا کہ القاعدہ پاکستان کے محفوظ مقامات سے منظم ہورہی ہے۔ شیرپاؤ نے کہا کہ’میری رائے میں القاعدہ کو مکمل طور پر غیرمؤثر بنادیا گیا ہے۔‘ لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ایک ایسا کام کرتے آرہے ہیں جو حساس بھی تھا اور مشکل بھی اور یہ کہ ہم نے نہ صرف القاعدہ کو کچھ حد تک غیرمؤثر بنایا بلکہ دوسری شدت پسند تنظیموں کو بھی جو بعد میں منظر عام پر آئیں۔‘ |
اسی بارے میں زندہ ہاتھ نہ آؤں گا: اسامہ بن لادن20 February, 2006 | آس پاس الجزیرہ پر اسامہ بن لادن کا نیا وڈیو 07 September, 2006 | آس پاس اُسامہ کہاں، معلوم نہیں: ملا عمر04 January, 2007 | آس پاس القاعدہ ایک گلوبل تحریک ہے: فیصل06 November, 2006 | آس پاس اسامہ افغانستان میں ہیں: مشرف28 September, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||