BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 September, 2006, 14:49 GMT 19:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دہشت گرد کو40مرتبہ سزائے موت

دھماکے کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔
انسداد دہشت گردی کی ایک خصوصی عدالت نے اکتوبر دو ہزار چار میں ملتان کی رشید آباد کالونی میں ہونے والے بم دھماکے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو چالیس مرتبہ سزائے موت، دس سال قید با مشقت اور دو کروڑ چالیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

سال دو ہزار چار میں سات اکتوبر کی صبح رشید آباد کالونی میں اس وقت ایک زوردار بم دھماکہ ہوا تھا جب سینکڑوں لوگ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کے رہنما مولانا اعظم طارق کی پہلی برسی کے سلسلے میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کر کے جلسہ گاہ سے نکل رہے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک اور تہتر زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس نے ایک شخص عرفان علی شاہ کو اس واقعہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چالان پیش کرتے ہوئے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ عرفان علی نے اپنے ساتھی امجد عباس کے ساتھ مل کر واقعہ سے دو روز قبل ملتان کی شاہ رکن عالم کالونی سے ایک شخص ذیشان سے گاڑی چھینی اور بعد میں اسی گاڑی میں بارود رکھ کر اسے سپاہ صحابہ کی جسلہ گاہ کے باہر پارک کر دیا۔

گاڑی کے مالک ذیشان نے ملزم کی پہچان میں مدد دی
پولیس نگرانی میں ہونے والی شناخت پریڈ کے دوران گاڑی کے مالک ذیشان نے ملزم عرفان علی کو پہچان لیا تھا جبکہ ملزم امجد کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

پبلک پراسیکیوٹر نجف علی نے بتایا کہ مقدمے کی سماعت کمرہ عدالت کی بجائے ملتان سنٹرل جیل میں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ استغاثہ کی طرف سے اٹھاسی جبکہ ملزم کے دفاع میں صرف دو گواہ پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہوں میں سے پانچ ایسے تھے جنہوں نے شناخت پریڈ میں ملزم کی پہچان کی تھی۔

اسی بارے میں
دہشت گردی کے الزام میں سزا
12 October, 2004 | پاکستان
’دنیا پہلے سے کم محفوظ ہے‘
06 December, 2004 | پاکستان
صحافی دہشتگردی کی عدالت میں
13 February, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد