القاعدہ: ماچس پر امریکی اشتہار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے مختلف جرائم میں مطلوب القاعدہ کے افراد کی گرفتاری میں مدد کے بارے میں ماچس پر اشتہار شائع کرکے اپنی طرز کی انوکھی اشتہاری مہم شروع کردی ہے۔ پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے جانے والوں کو یہ ماچس تحفے میں دی جاتی ہے جس کے ایک طرف مطلوبہ شخص کی تصویر ہے اور دوسری جانب انعامات کی تفصیل اور معلومات دینے کے لیے فون نمبر اور ای میل ایڈریس درج ہیں۔ ہرے رنگ کی ایک ماچس جو بی بی سی کو ملی ہے اس پر القاعدہ کے ایک سرکردہ رکن عدنان جی الشکری جمعہ کا نام اور تصویر شائع کی گئی ہے۔ اس پر تحریر ہے کہ ’آپ ہمیں عدنان جی الشکری جمعہ دیں ہم آپ کو ڈالر دیں گے‘۔ ماچس پر لفظ ڈالر تحریر نہیں ہے لیکن سکوں کی تصویر ہے۔ اس ماچس پر ٹیکساس کی اٹلس کمپنی کا نام بھی درج ہے۔
اس انعام کے ساتھ ساتھ آباد کاری کی سہولت اور تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔ آپ کو مکمل رازداری کی یقین دہانی کراتے ہیں۔‘ ماچس پر مزید لکھا ہے کہ معلومات فراہم کرنے کے لیے ’براہ کرم فون نمبر اور ای میل یا امریکہ کے قریبی سفارتخانے سے رابطہ کریں‘۔ ’امن کے لیے انعام، کے نام سے شروع کردہ اس پروگرام کے تحت امریکہ نے اس سے پہلے پاکستان کی اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے تھے۔‘ واضح رہے کہ عدنان جی الشکری جمعہ کے سر کی قیمت پچاس لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں القاعدہ تعلق پر مطلوب 44 افراد 15 July, 2004 | پاکستان چھ مطلوب افراد کا اعلان18 August, 2004 | پاکستان ایک اور مطلوب دہشت گرد گرفتار18 November, 2004 | پاکستان مطلوبہ افراد کےنام ’جنگ‘ میں شائع07 January, 2005 | پاکستان دہشت گردی کا اشتہاری گرفتار21 October, 2005 | پاکستان ’لندن بم حملوں کا مدارس سے تعلق نہیں‘06 July, 2006 | پاکستان خواتین حملہ آورں کی تلاش04 July, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||