BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 August, 2004, 06:21 GMT 11:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چھ مطلوب افراد کا اعلان

انتہائی مطلوب افراد
ان مطلوب افراد میں سر فہرست ابو فراج البی عرف ڈاکٹر توفیق ہیں
حکومت پاکستان نے بدھ کے روز شائع ہونے والے اخبارات میں مبینہ طور پر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چھ انتہائی مطلوب افراد کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

ان میں سر فہرست ابو فراج البی عرف ڈاکٹر توفیق ہیں جن کا تعلق لیبیا سے بتایا گیا ہے۔ ان کو پکڑوانے میں مدد پر انعام کی رقم دو کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چھوٹی سی داڑھی والے ابو فراج کی مغربی سوٹ میں ایک تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔

دیگر پانچ مطلوب افراد جن کی تفصیلات شائع کی گئی ہیں ان میں ضلع فیصل آباد کے امجد حسین عرف فاورقی (انعامی رقم دو کروڑ روپے)، ضلع ملتان کے مطیع الرحمان عرف صمد (ایک کروڑ روپے)، ضلع شیخوپورہ کے عمر اقدس عرف سہیل (پچاس لاکھ)، ضلع بہاولپور کے قاری احسان عرف شاہد (پچاس لاکھ) اور ضلع کراچی کے نوجوان منصور عرف چھوٹا ابراہیم (پچاس لاکھ) شامل ہیں۔

صفحہ اول پر شائع ہونے والے ان اشتہارات میں بتایا گیا ہے کہ یہ افراد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے مطلوب ہیں۔ ان کے بارے میں اطلاع دینے والے کی شناخت صیغہ راز میں رکھے جانے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

 صفحہ اول پر شائع ہونے والے ان اشتہارات میں بتایا گیا ہے کہ یہ افراد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے مطلوب ہیں

رابطے کے لئے ٹول فری ٹیلی فون نمبرز اور ای میل کا پتہ بھی دیا گیا ہے۔

ابو فراج کے بارے میں تو پاکستانی حکام واضع کرچکے ہیں کہ وہ صدر جنرل پرویز مشرف پر دو قاتلانہ حملوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے مطلوب ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سعودی منحرف اسامہ بن لادن کے ذاتی نائب رہ چکے ہیں اور اب القاعدہ کی مبینہ کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ابو فراج امریکی سی آئی اے کی دس انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں جس کے سر پر پچاس لاکھ امریکی ڈالر کا انعام مقرر ہے۔

News image

دوسرے نمبر پر آنے والے پاکستانی امجد حسین عرف فاروقی حکومت کو امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ صدر مشرف کو ہلاک کرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی مطلوب ہیں۔

فاروقی شادی کے بعد اپنی بیوی کے زیورات ’جہاد‘ کی راہ میں خرچ کرنے کی غرض سے نکلے تھے۔ انہیں آخری مرتبہ ان کے گھر والوں نے جنوری سن دو ہزار دو میں دیکھا تھا جس کہ بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے عسکریت پسند تنظیم حرکت الجہاد اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ وہ طالبان کے ساتھ مل کر شمالی اتحاد کے خلاف افغانستان میں بھی لڑے تھے۔

اس قسم کے دہشت گردی میں ملوث افراد کے اشتہارات پہلے بھی حکومت شائع کر چکی ہے۔ لیکن تازہ اشتہار میں ان افراد کے القاعدہ سے کسی تعلق کا ذکر نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد