مختار مائی کو نارتھ ساؤتھ پرائز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کونسل آف یورپ نے مختار مائی کو سال دو ہزار چھ کے ’نارتھ – ساؤتھ پرائز‘ کے لیئے منتخب کیا ہے۔ کونسل کا نارتھ ساؤتھ سنٹر سال انیس سو پچانوے سے ہر سال دو شخصیات کو اس پرائز کے لیئے متخب کرتا ہے۔ پرائز کے لیئے منتخب ہونے والی ایک شخصیت کا تعلق دنیا کے ترقی یافتہ سمجھے جانے والے نارتھ یعنی شمالی حصے اور دوسری کا پسماندہ خیال کیئے جانے والے ساؤتھ یعنی جنوبی حصے سے ہوتا ہے۔ نارتھ سے اس سال منتخب ہونے والی شخصیت نیدرلینڈ کے فادر فرانسسکو وین ڈر ہوف ہیں جنہیں دنیا کے پہلے فیئر ٹریڈ لیبل ’میکس ہیولار‘ کا بانی کہا جاتاہے۔ سڑسٹھ سالہ فادر وین ڈر ہوف پچھلی تین دہائیوں سے میکسیکو میں مقامی لوگوں کے درمیان امداد باہمی کی تنظیمیں بنانے میں مصروف عمل ہیں۔ مختار مائی اور فادر وین ڈر ہوف کو نارتھ ساؤتھ پرائز دینے کی تقریب اس سال نومبر کے آخری ہفتے میں پرتگال کے شہر لزبن میں ہوگی۔ پرتگالی قومی اسمبلی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں پرتگال کے صدر دنیا بھر سے آئے ہوئے حکومتی اہلکاروں، پارلیمانی وفود اور غیرسرکاری تنظیموں کے نمائندوں کی موجودگی میں دونوں شخصیات کو نارتھ ساؤتھ پرائز دینگے۔ کونسل آف یورپ کے نارتھ ساؤتھ سینٹر کے چیئرمین کلاڈ فرے نے مختار مائی کے نام ایک خط میں ان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے انسانی حقوق، تعلیم اور انصاف کے لیئے جاری ان کی جدوجہد کی تعریف کی ہے۔ نارتھ ساؤتھ پرائز حاصل کرنے والی سابقہ شخصیات میں آئر لینڈ کی صدر میری رابنسن، موسیقار پیٹر گبرئیل، چلی کے سابق صدر پیٹریسیو ایلون، یورپئین رکن پارلیمان ایما بونینو، مراکش کے وزیر اعظم عبدالرحمنٰ یوسفی، کینیڈین وزیر خارجہ لائیڈ اکسوردی اور مشرقی تیمور کے صدر زینانا گوسماؤ شامل ہیں۔ کونسل آف یورپ یہ پرائز ان شخصیات کو دیتی ہے جن کے بارے اس کا خیال ہے کہ وہ انسانی حقوق، جمہوریت، گلوبل سالیڈیرٹی اور نارتھ ساؤتھ ساجھے داری کے لیئے کام کررہی ہیں۔ |
اسی بارے میں مختار مائی پر پابندی اٹھا لی گئی15 June, 2005 | پاکستان ملتان: طیارے میں تکنیکی خرابی 26 June, 2005 | پاکستان مختار مائی توہین عدالت کی زد میں28 June, 2005 | پاکستان ’فیصلہ مفروضوں پر مبنی تھا‘27 June, 2005 | پاکستان ’ پابندی ملکی مفاد میں تھی‘29 June, 2005 | پاکستان ’لوگ گھاس کھا رہے ہیں‘12 October, 2005 | پاکستان میں جنگ لڑ رہی ہوں: مختار مائی01 November, 2005 | پاکستان ونی، ریپ اور جنرل مشرف کا بیان16 December, 2005 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||